ادارہ دلیل اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت کا استعمال کریں۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ ادارہ ’دلیل‘ کا مستقل رکن بن سکتا ہے اور اپنی نگارشات شامل کرسکتا ہے۔
ہمارے لکھاری - دلیل سے بات - ملئے ہمارے لکھاریوں سے جن کی بدولت ہم آپ تک بات دلیل کے ساتھ پہنچاتے ہیں۔ آپ بھی ہمارے ممبر بن سکتے ہیں۔

admin

آصف محمود

آفتاب اعوان

ابو جون رضا
ابو جون رضا پروفیشنل بینکر ہیں، 16 سال سے اسلامک بنکنگ انڈسٹری سے وابستگی ہے۔ بینکرز کو اسلامک بینکنگ ٹریننگ ڈویژن میں پڑھا رہے ہیں، ساتھ ہی اسلامک انڈسٹری کے لیے کانٹینٹ تیار کر رہے ہیں۔ فلسفہ اور تاریخ سے دلچسپی ہے۔ فلسفہ میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں۔ "عزا سے عزاداری تک، رسومات کا ارتقاء ایک تحقیقی جائزہ" نامی کتاب کے مصنف ہیں۔

ابو سعد ایمان

ابو محمد مصعب

ابوالاعلی سبحانی
ابوالاعلی سید سبحانی مصنف اور مترجم ہیں۔ دہلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ لکھنو یونیورسٹی سے ایم اے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن کی ہے۔ جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ، ندوۃ العلماء لکھنو اور الجامعۃ الاسلامیہ کیرلا سے دینی تعلیم حاصل کی ہے۔ ماہنامہ رفیق منزل اور ماہنامہ حیات نو کے سابق مدیر ہیں۔ عربی سہ ماہی “النشرہ”، نئی دہلی کے سابق مدیر معاون ہیں۔ ہدایت پبلیکیشنز کے نام سے اپنا ادارہ چلا رہے ہیں

ابوالحسین آزاد
ابو الحسین آزاد عربی اور اردو ادب سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ ہمہ جہت وسعت مطالعہ اور منفرد اسلوب تحریر کی وجہ سے علمی حلقوں میں جانے جاتے ہیں۔ کالج میں علوم اسلامیہ کی تدریس سے وابستگی ہے، ایم فل کے طالب علم ہیں۔ دارالعلوم کراچی سے فارغ التحصیل ہیں۔

ابوبکر قدوسی

احسان کوہاٹی

احمد حاطب صدیقی

اختر عباس
اخلاق احمد ساغر ایڈووکیٹ

ادریس آزاد

ارشد زمان
ارشد زمان سیاست و سماج پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ انھی موضوعات پر مطالعہ اور تجزیہ ان کا شوق ہے۔ اقامتِ دین کے لیے برپا تحریک اسلامی کا حصہ ہیں اور عملی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ حقیقی تبدیلی کے لیے عملی کاوشیں ان کے مشن کا حصہ ہیں۔

ارشداللہ
ارمغان احمد

اسامہ عبدالحمید

اسرار احمد خان
اسری غوری

اسماعیل صدیقی
اسماعیل صدیقی نیویارک میں مقیم ہیں، بچوں کے معروف مصنف ہیں اور “بن یامین” کے قلمی نام سے بچوں کےلیے کہانیاں لکھتے ہیں۔ ان کی تحریریں کئی ایوارڈز جیت چکی ہیں، جن میں یونیسف کے اعزازات بھی شامل ہیں۔ ان کی مقبول کہانی ”طلسم کوڈ ربا “ بچوں کے لیے اردو کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی ناول کی شکل میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ زمانہ طالب علمی میں بچوں کے ماہانہ رسالہ ”ساتھی“ کی مجلسِ ادارت کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اشفاق عنایت کاہلوں
اشفاق عنایت کاہلوں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ سفر اور سفرنامہ ان کی پہچان ہے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ہوتے ہوئے اعلی تعلیم کےلیے روس جا پہنچے جہاں یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلے غیرملکی طالب علم کے طور پر ٹاپ کیا۔ روسی زبان پر عبور رکھتے ہیں۔ دنیا کی تلاش اور تحریر کے ذریعے سفری تجربات کا اشتراک ان کا جذبہ ہے۔ کئی سفرنامے شائع ہو چکے ہیں، ان میں کوہ قاف کے دیس میں ایک سال، ارتش کنارے، سیمپلاٹنسک: پیار کا دوسرا شہر، اوست کامن گورد، بہشت بریں باکو، اور تاشقند میں تنہا شامل ہیں۔ مختلف زبانوں میں ان سفرناموں کے تراجم ہو چکے ہیں

اعجاز اعوان

اعجاز الحق عثمانی
اعجازالحق عثمانی ابھرتے ہوئے نوجوان لکھاری ہیں۔ سپیرئیر یو نیورسٹی لاہور سے ایم فل کر رہے ہیں۔ تعلق تلہ گنگ سے ہے۔ ”انسائیکلو پیڈیا آف کلر کہار اور عثمانی نامہ، دو کتابوں کے مصنف ہیں۔ اردو پوائنٹ پر بطور اینکر جبکہ کئی پرائیوٹ ریڈیوز پر بطور آر جے کام کرتے رہے ہیں۔ مختلف اخبارات میں کالم لکھتے ہیں

اعظم علی
اعظم علی سنگاپور میں مقیم ہیں۔ آئی ٹی بزنس سے وابستگی ہے۔ پاکستانی سیاست ، بین الاقوامی تعلقات اور ٹیکنالوجی کے امور پر گہری نظر ہے. غیرجانبداری سے صورتحال کا تجزیہ کرتے ہیں. ترجمہ نگاری میں مہارت رکھتے ہیں۔

افتخار گیلانی
افتخار گیلانی برصغیر کے معروف صحافی ہیں۔ سیاست اور خارجہ پالیسی جیسے موضوعات کی رپورٹنگ کرنے کا تین دہائیوں کا تجربہ ہے۔ ہندوستان کے بہت سے صحافتی اداروں میں ادارتی ذمہ داریوں کے علاوہ ترکی کی نیوزایجنسی انادولو اور جرمن ادارے ڈوئچے ویلے کےلیے کام کر چکے ہیں۔ ان کے کالم پاکستان اور ہندوستان کے کئی اخبارات میں چھپتے ہیں اور بڑے پیمانے پر سراہے جاتے ہیں۔ کئی میڈیا ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ تہاڑ کے شب و روز نامی کتاب کے مصنف ہیں۔

ام ماریہ کاظمی
ام ماریہ کاظمی صحافت و تدریس سے وابستہ ہیں۔ ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کے بعد ہفت روزہ اخبار جہاں میں بطور سینئر سب ایڈیٹر کام کرنے کے دوران فیچرز اور بچوں کی کہانیاں لکھیں، کئی صفحات کی انچارج رہیں۔ ان کی تحاریر مختلف رسائل اور ویب سائٹس کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ سماجی مسائل، نفسیات اور لوگوں پر اثرانداز ہونے والے مسائل ان کی دلچسپی کے موضوعات ہیں۔ ان پر بلاگ، فیچر اور تاثراتی تحاریر کے علاوہ افسانہ نگاری بھی کرتی ہیں۔

امتیاز احمد وریاہ
امتیازاحمد وریاہ صحافی، استاد، مصنف اور مترجم ہیں۔ صحافتی کیریئر 30 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ میڈیا اسٹڈیز میں ایم ایس، نفسیات اور تاریخ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ دس کتب کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے (ان میں صحافت پر دو کتابیں بھی شامل ہیں) اور تین درسی کتب کے شریک مصنف ہیں۔ اسلام، پاکستان، تاریخ، ثقافت، اردو زبان و ادب، صحافتی زبان، بین الاقوامی تعلقات بالخصوص مشرق أوسط کی سیاست اور صحافت کے علاوہ سماجی اور سیاسی موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔ ایم ایس میڈیا اسٹڈیز میں ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع "پاکستان کی اردو صحافت میں املاء کے مسائل" تھا۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی میڈیا اورعلمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ مصنف، مترجم اور ایڈیٹر کی حیثیت سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ پاکستان میں صحافیوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پیشۂ صحافت میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھے اور جو پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے کم و بیش تمام شعبوں میں کام کرچکے ہیں۔

امیر جان حقانی
امیر جان حقانیؔ گلگت بلتستان میں پولیٹیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ممتاز محقق، استاد، اور مصنف ہیں۔ جامعہ فاروقیہ کراچی سے درس نظامی مکمل کرنے کے ساتھ کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور جامعہ اردو سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا، بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی فکر، تاریخ و ثقافت سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ 2010 سے ریڈیو پاکستان کے لیے مقالے اور تحریریں لکھ رہے ہیں

انصار عباسی

انعام رانا

انعم زیدی
انعم زیدی ہے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہیں۔ آن لائن اور آف لائن مختلف پلیٹ فارمز پر لسانیات کی درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ عربی اور انگلش سے اردو ترجمہ میں مہارت رکھتی ہیں۔

اوریا مقبول جان

ایڈمن

ایس احمد پیرزادہ

بشارت حمید
بشارت حمید کا تعلق فیصل آباد سے ہے. ان کا شمار سوشل میڈیا کے معروف لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ دو کتب تعمیر مسکن اور نقوش خیال کے مصنف ہیں۔ تعمیر مسکن میں گھر کی تعمیر کے حوالے سے رہنمائی کی گئی ہے، جبکہ نقوش خیال میں سماجی اور اصلاحی موضوعات پر تحاریر ہیں

بلاگز

بلال ساجد

بلال شوکت آزاد
بلال شوکت آزاد تجزیاتی و فکری طور پر بیدار اور بے باک، مصنف، کالم نگار اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں۔ ان کی تحاریر معاشرتی، سیاسی اور عالمی امور پر گہری تحقیق، منطقی استدلال اور طنزیہ انداز کے امتزاج سے مزین ہوتی ہیں۔ اپنے قلم کو ہمیشہ سچائی، انصاف اور فکری آزادی کا علمبردار سمجھتے ہیں

تزئین حسن

تنویر گھمن
تنویر گھمن مصنف، ماہر تعلیم، اور ٹیچرز ٹرینر ہیں۔ شعبہ تعلیم میں دو دہائیوں سے سرگرم ہیں، اور تدریسی اصلاحات، سیکھنے کے جدید طریقوں اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی پر کام کر رہے ہیں۔ بطور مصنف انھوں نے ذاتی کامیابی اور سیلف ہیلپ کے موضوع پر پچھلے سو سالوں میں لکھی جانے والی 100 سب سے مؤثر کتابوں کو اردو قارئین کے لیے 5 منٹ کی آسان تحریروں میں پیش کرنے کا منفرد سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر مشہور کتابوں کی اہم ترین باتوں کو سادہ اور آسان انداز میں پیش کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ذاتی بہتری، کامیابی اور ذہنی نشوونما کے اصولوں سے استفادہ کر سکیں۔

ثاقب ملک

ثقلین مشتاق

ثمر عباس لنگاہ
ثمر عباس لنگاہ نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ مختلف اخبارات اور جرائد میں کالم اور مضامین شائع ہوتے ہیں۔ "ماہنامہ مرقع اردو ادب" کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ صحافت اور ادب کے ذریعے معاشرتی اصلاح اور فکری بیداری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ احمد ندیم قاسمی ایوارڈ، اثاثہ ادب ایوارڈ، پہچان پاکستان ایوارڈ سمیت کئی اعزازات مل چکے ہیں۔

ثمینہ سید
ثمینہ سید کا تعلق بابا فرید الدین گنج شکر کی نگری پاکپتن سے ہے۔ شاعرہ، کہانی کار، صداکار اور افسانہ نگار ہیں۔ افسانوں پر مشتمل تین کتب ردائے محبت، کہانی سفر میں اور زن زندگی، اور دو شعری مجموعے ہجر کے بہاؤ میں، سامنے مات ہے کے عنوان سے شائع ہو چکے ہیں۔ رات نوں ڈکو کے عنوان سے پنجابی کہانیوں کی کتاب شائع ہوئی ہے۔ مضامین کی کتاب اور ناول زیر طبع ہیں۔ پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ ریڈیو کےلیے ڈرامہ لکھتی، اور شاعری و افسانے ریکارڈ کرواتی ہیں

جمال عبداللہ عثمان

جمیل اصغر جامی

جویریہ سعید

چوہدری عامر عباس
چوہدری عامر عباس وکیل، صحافی، کالم نویس اور مصنف ہیں۔ گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور سے صحافت اور سیاسیات میں گریجویشن کرتے ہی شام کے اوقات میں ایک بڑی ملکی اخبار میں بطور سب ایڈیٹر جوائن کیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کیا ہے، صحافت میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی جبکہ وکالت کےساتھ صحافتی سفر بھی جاری رہا۔ مختلف اخبارات میں سیاسی، سماجی، معاشرتی اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر "قلم کٹہرا" کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں۔ "قلم کٹہرا" نامی کتاب شائع ہو چکی ہے

حافظ احمد اقبال
حافظ احمد اقبال حساس و باصلاحیت افسانہ نگار اور جذباتی رنگ میں ڈوبے ہوئے اشعار کہنے والے غزل گو شاعر ہیں۔ نثر و نظم، دونوں اصناف میں مہارت حاصل ہے۔ افسانہ نگاری میں وہ زندگی کے پیچیدہ جذبات اور انسانی رشتوں کی نزاکتوں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں، جبکہ شاعری میں ان کا رجحان بالخصوص غزل کی طرف ہے، جس میں ان کا کلام محبت، جدائی اور زندگی کے نشیب و فراز کی عکاسی کرتا ہے

حافظ محمد زبیر
ڈاکٹر حافظ محمد زبیر نے پنجاب یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ کامساٹس میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ مجلس تحقیق اسلامی قرآن اکیڈمی لاہور کے ریسرچ فیلو ہیں۔ 4 کتب کے مصنف ہیں۔ کئی جرائد میں 150 سے زائد تحقیقی، فکری اور اصلاحی مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔ دینی امور پر رہنمائی کرتے ہیں۔

حافظ یوسف سراج
حافظ یوسف سراج پیغام ٹی وی میں بطور اینکر اور ڈیجیٹل میڈیا ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دینی اور سماجی موضوعات پر قومی اخبارات میں کالم لکھے، اخبار مرحوم یا نیم جاں ہوگئے تو یہ کام اب سوشل میڈیا پر ہوجاتا ہے۔ صورت حال کے نام سے تازہ ترین سماجی و دینی موضوعات پر وی لاگز نشر ہوتے رہتے ہیں۔

حامد کمال الدین

حسیب احمد خان

حفصہ صدیقہ
حفصہ صدیقہ انگریزی ادب کی طالبہ ہیں۔ اردو اور انگریزی زبان میں کہانیاں لکھتی ہیں۔ سماجی موضوعات پر لکھنا پسند ہے۔

حفیظہ بانو
حفیظہ بانو پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔ مطالعہ سے شغف اور لکھنے کا شوق ہے۔ سندھ کے مقامی اخبارات کے ساتھ روزنامہ جنگ کے صفحہ نوجوان کےلیے لکھتی رہی ہیں

حماد احمد

حماد یونس
حماد یونس کالم نگار اور تحقیق کار ہیں جو مختلف نثری جہتوں پر عبور رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو اور انگریزی زبان میں غزل ، نظم اور آزاد نظم بھی کہتے ہیں۔ نمل لاہور سے انگریزی لسان و ادب میں ایم اے کر چکے ہیں ۔

حمادیہ صفدر
حمادیہ صفدر تدریس سے وابستہ ہیں۔ جامعۃ المحصنات میں معلمہ ہیں۔ درس نظامی سے فارغ التحصیل ہونے کے ساتھ گریجویشن کی ہے۔ خواتین سے متعلقہ مسائل پر لکھتی ہیں۔ شاعری کا ذوق ہے، مشق سخن کرتی ہیں۔ بچوں کے لیے کہانیوں پر مشتمل کتاب تکمیل کے مراحل میں ہے

حمزہ صیاد

حمیرا علیم
حمیراعلیم کالم نویس، بلاگر اور کہانی کار ہیں۔ معاشرتی، اخلاقی، اسلامی اور دیگر موضوعات پر لکھتی ہیں۔ گہرا مشاہدہ رکھتی ہیں، ان کی تحریر دردمندی اور انسان دوستی کا احساس لیے ہوئے ماحول اور گردوپیش کی بھرپور ترجمانی کرتی ہیں۔ ایک انٹرنیشنل دعوی تنظیم کے ساتھ بطور رضاکار وابستہ ہیں اور کئی لوگوں کے قبول اسلام کا شرف حاصل کر چکی ہیں۔ کہانیوں کا مجموعہ "حسین خواب محبت کا" زیرطبع ہے
حمیرہ خاتون
حنا تحسین طالب

حنا نرجس
حیا حریم

خادم حسین
خادم حسین شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔ اردو ادب، سیاست اور تاریخ سے خاص شغف ہے۔ ان موضوعات کے متعلق معروضی طرز تبیین و ابلاغ کے لیے قرطاس و قلم کو بطور وسیلہ بروئے کار لانا ناگزیر سمجھتے ہیں

خواجہ مظہر صدیقی
خواجہ مظہر صدیقی ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے ڈائریکٹر ہیں۔ تعلق اولیاء کی نگری ملتان سے ہے۔ اٹھارہ سال روزنامہ نوائے وقت میں صدائے دل کے عنوان سے سماجی اور معاشرتی عنوانات پر کالم شائع ہوتے رہے ہیں۔ پانچ کتب کے مصنف ہیں۔ 1993 میں جنوبی پنجاب میں کہانی گھر کی بنیاد رکھی، اب تک 320 کہانی گھر قائم کیے ہیں۔ اس سلسلے میں بچوں میں کہانی کی ختم ہوتی قدیم ترین روایت کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

خورشید ندیم

دائود ظفر ندیم

دعا عظیمی
دعا عظیمی معروف ادیبہ ، افسانہ نگار ہیں۔ سماجی بہبود میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کیا۔ علم نفسیات اور ادب کی طالبہ ہیں۔ تخیل کی بلند پروازی ان کی نثرِ لطیف کا خاصہ ہے۔ سماج کے درد کو کہانی میں پرونے کا فن جانتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی افسانوں کی پہلی کتاب فریم سے باہر ' شایع ہوئی جسے قارئین اور اہلِ ادب نے سراہا۔

دینیات

ذیشان ماجد
ذیشان ماجد سینئر صحافی ہیں۔ روزنامہ امت کے کوئٹہ میں 6 سال تک بیورو چیف رہے۔ خبر نگاری، تحقیقی صحافت، سیاسی تجزیہ اور فیچر رائٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستانی سیاست، سماجی مسائل اور حالات حاضرہ پر گہری تحقیق اور جامع تجزیہ ان کی تحریر کی خصوصیت ہے۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں

ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم
ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز، گورنمنٹ کالج سمن آباد کے ریٹائرڈ پرنسل اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق چیئرمین شعبہ عربی ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے 30 سال کا تعلق ہے۔ بطور مقرر قومی پروگرام ۔۔حی علی الفلاح۔ سلسلہ "قر ان حکیم اور ہماری زندگی۔ نشری تقاریر پر مشتمل چھ کتب ''قول حسن، قول سدید، قول مبین، قول مجید، قول کریم اور قول حکیم شائع ہو چکی ہیں۔ دو کتب قول فصل اور قول کریم زیر ترتیب ہیں۔ ترکی جو میں نے دیکھا کے نام سے سفرنامہ شائع ہو چکا ہے۔ خود نوشت ''یادوں کا دریچہ'' زیرقلم ہے

ڈاکٹر برکت علی خان
ڈاکٹر برکت علی خان گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور ڈائریکٹر اورک ہیں۔ فارماسسٹ ہیں، فارماسیوٹیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ اردو اور انگریزی میں سائنس اور معاشرے کے عام مسائل پر لکھتے ہیں

ڈاکٹر بشری تسنیم
ڈاکٹر بشری تسنیم کی پہلی کہانی نو سال کی عمر میں بچوں کے رسالہ "نور" میں شائع ہوئی۔ گریجویشن میں صحافت بطور مضمون پڑھا۔ اردو ڈائجسٹ، ترجمان القرآن، بتول، ایشیا، جنگ، نوائے وقت، جسارت اور دیگر رسائل و اخبارات میں مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ماہنامہ بتول میں بارہ سال سے مستقل کالم "گوشہ تسنیم" شائع ہو رہا ہے۔ تیرہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ "پانیوں پہ سفر" کے نام سے یورپ کا سفرنامہ قسط وار بتول میں شائع ہو رہا ہے۔ برمنگھم ایف ایم ریڈیو سے لیکچرز نشر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ

ڈاکٹر حسیب احمد خان
ڈاکٹر حسیب احمد خان ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ قرآن و سنت سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے الحاد، دہریت، مغربیت اور تجدد پسندی کے موضوعات پر لکھ رہے ہیں۔ شاعری کا شغف رکھتے ہیں، معروف شاعر اعجاز رحمانی مرحوم سے اصلاح لی ہے

ڈاکٹر رابعہ خرم درانی
ڈاکٹر رابعہ خرم درانی کا پیشہ مسیحائی ہے، لفظ حوالہ ہیں کہ خیال ان کے قلم سے رعنائی پاتے ہیں۔ کم گو ہیں، مگر مشاہدہ تیز اور گہرا ہے۔ سوشل میڈیائی مناقشوں سے دور رہنا پسند ہے، مگر قلم خاموش نہیں رواں ہے، بردباری اس کی خاصیت ہے۔ ایک دہائی سے یہی ان کی پہچان ہے۔ دلیل کا آغاز کرنے والوں میں سے ہیں

ڈاکٹر شہباز منج
ڈاکٹر شہزاد اقبال شام

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

ڈاکٹر عثمان عابد
ڈاکٹر عثمان عابد لائف کوچ، رائٹر اور ایوارڈ یافتہ محقق ہیں۔ پچاس سے زائد قومی اور بین الاقوامی سائنسی اشاعتیں شائع ہو چکی ہیں۔ اسلام آباد کے وزیراعظم نیشنل ہیلتھ کمپلیکس میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اور پالیسی کنسلٹنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تحریریں شوق سے پڑھی جاتی ہیں

ڈاکٹر عرفان شہزاد
ڈاکٹر عرفان شہزاد مذہبی اور سماجی مسائل پر لکھتے ہیں۔ ورچوئل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ غامدی سنٹر آف اسلامک لرننگ سے وابستہ ہیں۔ ماہنامہ اشراق کی مجلس تحریر میں شامل ہیں۔ نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے اسلامیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی، پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگریزی ادب کیا، جبکہ وفاق المدارس کے تحت درس نظامی درجہ چہارم تک تعلیم حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر عزیر سرویا
ڈاکٹر عزیر سرویا ماہر کینسر کے طور پر سرگودھا اور فیصل آباد میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ سماجی و مذہبی امور میں دلچسپی ہے۔ سوشل میڈیا کے معروف لکھاریوں میں سے ہیں۔ وسیع حلقہ قارئین رکھتے ہیں۔ ان کی تحریریں شوق سے پڑھتی جاتی ہیں

ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی
ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی کراچی یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ او آئی سی کے زیرانتظام بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ میں ریسرچر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق ممبر ہیں۔

ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی

ڈاکٹر محمد عادل خان
ڈاکٹر محمد عادل خان کل ہند طلبہ مدارس فورم کے صدر ہیں۔ دارالعلوم ندوة العلماء کے فارغ التحصیل ہیں۔ دارالعلوم دیوبند اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی تعلق رہا، پھر جامعہ ہمدرد نئی دہلی سے Bums کیا۔ ان نسبتوں سے خود کو ندوی، قاسمی، علیگ اور ہمدردین کہتے۔ ایم ایس شعبہ علم جراحت (یونانی) میں پی جی اسکالر ہیں۔

ڈاکٹر محمد عظیم
ڈاکٹر محمد عظیم وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ تاریخ عام میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ جامعہ کراچی سے تاریخ میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ پاکستان نیوی میں بطور مورخ 2006 تا 2009 تک خدمات سر انجام دیں۔ اسٹوری أف پاکستان نیوی 1971 تا 2000 (حصہ دوم) مرتب کی۔ اس کے علاوہ ساؤتھ ایشیا میگزین میں اسٹاف رائٹر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ فرقہ واریت، مذہبی انتہا پسندی، دہشت گردی، کونفلکٹ ریزولوشن اور میری ٹائم افیئرز کے موضوعات پر تحقیقی مقالے بھی لکھ چکے ہیں

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد شفاء تعمیرِ ملت یونیورسٹی اسلام آباد میں پروفیسر اور سربراہ شعبۂ شریعہ و قانون ہیں۔ اس سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری اور شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔قبل ازیں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کی ذمہ داری بھی انجام دی۔ اصولِ قانون، اصولِ فقہ، فوجداری قانون، عائلی قانون اور بین الاقوامی قانونِ جنگ کے علاوہ قرآنیات اور تقابلِ ادیان پر کئی کتابیں اور تحقیقی مقالات تصنیف کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر مسلم یوسفزئی
ڈاکٹر مسلم یوسفزئی اقرا نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں انھیں دلچسپی ہے۔ تحقیقی و تنقیدی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ سماجی مسائل پر گہری نظر ہے۔ مختلف اخبارات اور آن لائن پلیٹ فارمز پر ان کے مضامین شائع ہوتے ہیں۔ علمی و عوامی مکالمے کو نئی راہوں سے روشناس کروانا چاہتے ہیں

ڈاکٹر میمونہ حمزہ
ڈاکٹر میمونہ حمزہ نے عربی زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز 2005ء سے کیا۔ عرب دنیا کے بہترین شہ پاروں کو اردو زبان کے قالب میں ڈھالا۔ ان میں افسانوں کا مجموعہ ’’سونے کا آدمی‘‘، عصرِنبوی کے تاریخی ناول ’’نور اللہ‘‘، ’’راہِ وفا کے مسافر‘‘، شامی طالبہ کی نو سالہ قید کی خودنوشت ’’صرف پانچ منٹ‘‘ اور مصری ادیب ڈاکٹر نجیب الکیلانی کی خود نوشت ’’لمحات من حیاتی‘‘ شامل ہیں۔ ترجمہ نگاری کے علاوہ آپ نے اردو ادب میں اپنی فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ افسانے، انشائیے، خاکے، مقالہ جات اور متعدد سفرنامے بھی تحریر کیے ہیں۔ سفرناموں کا مجموعہ زیرِطبع ہے۔

ڈاکٹرمحمدغیث المعرفہ

رئوف کلاسرا

رابعہ فاطمہ
رابعہ فاطمہ مصنفہ، محققہ، صحافی اور آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم ابن الہیثم انسٹی ٹیوٹ کی بانی ہیں۔ کراچی یونیورسٹی سے سوشیالوجی جبکہ اسلامی مشن یونیورسٹی سے شہادۃ العالمیہ کی ڈگری حاصل کی۔ اسلامی تاریخ، اسلامی مالیات، سماجی مسائل، خواتین کے کردار، نفسیات اور جدید تحقیقاتی موضوعات پر لکھتی ہیں۔ مخلتف قومی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل میں ان کی تحاریر شائع ہو چکی ہیں۔ پرانا کیلنڈر کے نام سے بچوں کے لیے کہانیوں کا مجموعہ شائع ہو چکا ہے

راحیلہ خان ایڈووکیٹ
راحیلہ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکالت کرتی ہیں۔ مصنفہ اور ریسرچ اسکالر ہیں۔ سال 2022 میں ورازت مذہبی امور کے تحت سیرت النبیﷺ کانفرنس میں ملکی سطح پر تحقیقی مقالے میں اول پوزیشن حاصل کرکے صدارتی ایوارڈ کی مستحق ٹھہریں۔ ایک اپنی کتاب اور دو کتابوں کی شریک مصنفہ ہیں۔ کراچی کی بچہ اور خواتین جیل میں فلاحی کاموں میں شریک ہوتی ہیں

راحیلہ ساجد

رانا عثمان راجپوت
رانا عثمان راجپوت وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں بین الاقوامی تعلقات کے طالب علم ہیں، اور تخلیقی ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شاعری، کہانی نویسی اور تحقیق کا شوق ہے۔ بین الاقوامی سیاست اور عالمی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

ربیعہ فاطمہ بخاری
ربیعہ فاطمہ بخاری سلگتے ہوئے سماجی اور نازک دینی معاملات پہ اپنی رائے رکھتی ہیں، اور اسے دوٹوک انداز میں بیان کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتیں۔ زبان و بیان پہ گرفت اور سلجھا ہوا اندازِتحریر ان کی پہچان ہے۔ سوشل میڈیا پہ شوقیہ لکھنے کے ساتھ کانٹینٹ رائٹنگ کے میدان میں ایک تجربہ کار اور کامیاب پروفیشنل ہیں۔

رخسانہ افضل
رخسانہ افضل مصنفہ، شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔ مختلف اخبارات اور رسائل میں کالم، مضامین اور سفرنامے لکھتی رہی ہیں۔ نثری نظموں پر مشتمل دو کتابیں حرف دعا اور دھیان کے دریچے، قصہ زیست کے نام سے افسانوی مجموعہ اور ''آ مل سانول یار وے'' کے عنوان سے ناول شائع ہو چکا ہے۔ 7 مختلف کتابوں میں دیگر مصنفین کے ساتھ ان کی تحاریر شامل ہیں۔ سوشل ورک اور باغبانی کا شوق ہے۔
رشید احمد صدیقی

رشید ودود
رشید ودود خود کو مطالعے کا رسیا بہت عام آدمی کہتے ہیں۔ خاندانی تاجر ہیں۔ زندہ دلی سے زندگی گزارنا انھیں پسند ہے، مگر ان کا خیال ہے کہ چالیس سال کا ہونے کے باوجود زندہ رہنے کے علاوہ کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔

رضوان اسد خان

رضوان الرحمن رضی

رضی الاسلام ندوی

رعایت اللہ فاروقی

رفیع عباسی
رفیع عباسی سینئر صحافی اور مزاح نگار ہیں۔ جنگ، جسارت، مارننگ نیوز سمیت کئی اخبارات و جرائد میں کام کر چکے ہیں۔ ان دنوں ایک آن لائن روزنامہ میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اندرون و بیون ملک کئی اخبارات و رسائل کےلیے لکھتے ہیں۔ طنزیہ و مزاحیہ مضامین کی کتاب "نام میں کیا رکھا ہے" کے مصنف ہیں۔

رفیعہ شیخ
رفیعہ شیخ کا تعلق لاہور سے ہے۔ اجوکا تھیٹر سے اسکرپٹ رائٹنگ کا کورس کیا۔ الحمرا تھیٹرز کے لیے اسٹیج ڈرامہ ''میڈا عشق وی توں'' کے عنوان سے لکھا، جو بعد میں ناول کی صورت میں شائع ہوا۔ مختلف رسائل میں بچوں کے لیے کہانیاں لکھتی ہیں۔ سینرجی بکس کے نام سے آن لائن بک اسٹور چلاتی ہیں۔

رقیہ اکبر چوہدری
رقیہ اکبر چوہدری شاعرہ اور کالم نویس ہیں۔ زمانہ طالب علمی سے لکھنے کا آغاز بچوں کی کہانیوں سے کیا۔ پھول، پیغام اور بچوں کے دیگر کئی رسالوں اور اخبارات میں کہانیاں شائع ہوئیں۔ نوائے وقت، تکبیر، زندگی، ایشیا، ہم قدم اور پکار کے لیے مضامین لکھے۔"نکتہ داں کے قلم سے" کے عنوان سے کالم کئی برس تک پکار کی زینت بنا۔ معاشرتی اور سماجی مسائل بالخصوص خواتین کے حقوق ان کا پسندیدہ موضوع ہے۔ ادبی رسائل میں شاعری اور تنقیدی مضامین تواتر سے شائع ہوتے ہیں۔ دو کتابیں زیر طبع ہیں

روبینہ اصغر
روبینہ اصغر تدریس سے منسلک ہیں۔ ایم فل (ایجوکیشن) اور سپیشل ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا ہے۔ ان کے مضامین، کہانیاں اور افسانچے کئی رسائل و اخبارات کی زینت بن چکے ہیں۔ کئی کتابوں میں مضامین لکھ چکی ہیں۔ شاعری میں بھی طبع آزمائی جاری ہے۔

روبینہ یاسمین
روبینہ یاسمین کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں مقیم ہیں۔ تعلیم اور روزگار کا میدان کمپیوٹر سائنس ہے۔ پاکستان کی دو بڑی فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمیونیٹیز کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہیں۔ کمیونٹی بلڈنگ میں ان کا نام جانا پہچانا ہے۔ طالب علوں کے ساتھ گائیڈنس کونسلر کی حیثیت سے رابطے میں رہتی ہیں۔ باشعور افراد کو دانش سے جوڑنے کے لیے مضامین لکھتی ہیں۔ ان کے موضوعات پرسنل ڈیولپمنٹ اور گروتھ، انٹر پرسنل ڈیولپمنٹ، کیریئر ڈیولپمنٹ، سوشل ایشوز اور بھرپور زندگی جینے کی تجاویز ہیں

ریاض علی خٹک

ریحان اصغر سید

ریحان خان

زارا مظہر
زارا مظہر گذشتہ دس سال سے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کا خاصا جانا پہچانا نام ہیں دونوں پہ بیک وقت لکھ رہی ہیں۔ اردو ادب سے بےحد دلچسپی رکھتی ہیں اور اپنے قلم سے آبیاری کرتی ہیں۔ صاحب کتاب مصنفہ ہیں۔ ان کی تصنیف ''دلم'' اپنے معاشرتی موضوعات کی وجہ سے ان کی کتاب ادبی اور عوامی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ مختلف لائیبریریز نے بھی بہ اصرار رکھوائی ہے۔

زاہد مغل
ڈاکٹر زاہد صدیق مغل، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں معاشیات کے استاذ اور متعدد تحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں۔

زبیر منصوری

زوہیب زیبی

ساجدہ فرحین فرحی
ساجدہ فرحین فرحی شاعر، کالم نگار اور فیچر رائٹر ہیں۔ ابلاغیات اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کیا ہے۔ ٹیلی وژن پروڈکشن کورسز کر رکھے ہیں۔ 12 سال جیو ٹیلی ویژن میں بطور سنیٸر تجزیہ نگار خدمات انجام دیں۔ بچپن میں بچوں کے لیے کہانیاں لکھنے سے آغاز کیا۔ پھر ہر صنف میں طبع آزماٸی کی۔ آج کل فری لانس ڈیجیٹل جرنلزم سے وابستہ ہیں۔

سالار سلیمان

سبوخ سید

سجاد حیدر

سجاد سلیم

سحر فاروق

سخاوت حسین
سخاوت حسین ہے تعلق لاہور سے ہے۔ ایک کافی عرصے سے اخبارات اور جرائد میں کالم، بلاگ، افسانچے اور افسانے لکھ رہے ہیں۔ ادب سے خاص شغف ہے۔ افسانہ نگاری پسندیدہ صنف ہے۔

سراجی تھلوی
سراجی تھلوی ایران کی المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ اصول فقہ و فقہ مقارن میں زیر تعلیم ہیں۔ گلگت بلتستان سے تعلق ہے۔ علوم عربیہ میں فاضل درس نظامی اور عصری علوم میں اسلامیات وعربی میں ماسٹر کیا ہے۔ اردو، فارسی اور عربی ادب سے شدید محبت کرتے ہیں۔ شعر و نثر دونوں میں خامہ فرسائی کرتے ہیں۔
سعادت سید

سعدیہ نعمان
سعدیہ نعمان زمانہ طالب علمی ہی سے ادب و صحافت سے وابستہ ہیں۔ طالبات کے ماہانہ جریدے پکار کی مدیر رہی ہیں۔ اب کئی سالوں سے مختلف جرائد میں افسانہ، کہانی اور مضامین لکھ رہی ہیں۔ زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے ابلاغیات کیا ہے. حمید نظامی ایوارڈ ہولڈر ہیں

سعود عثمانی

سعید مسعود ساوند
سعید مسعود ساوند کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ دارالعلوم کراچی کے فاضل ہیں۔ سندھی، اردو اور عربی زبان میں لکھتے ہیں۔ روزنامہ اسلام، ماہنامہ شریعت اور ہدایۃ الاخوان کے مستقل لکھاری ہیں۔ علمی محفلوں کا انعقاد، فکری نشستوں کی میزبانی، اور دینی و علمی مجالس کا اہتمام معمول ہے۔ دین کی سچائی، علم کی روشنی، اور فکر کی تازگی کرنا مشن ہے۔

سلمان احمد قریشی
سلمان احمد قریشی اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی، کالم نگار، مصنف اور تجزیہ نگار ہیں۔ تین دہائیوں سے صحافت کے میدان میں سرگرم ہیں۔ 25 برس سے "اوکاڑہ ٹاک" کے نام سے اخبار شائع کر رہے ہیں۔ نہ صرف حالاتِ حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں بلکہ اپنے تجربے و بصیرت سے سماجی و سیاسی امور پر منفرد زاویہ پیش کرکے قارئین کو نئی فکر سے روشناس کراتے ہیں۔ تحقیق، تجزیے اور فکر انگیز مباحث پر مبنی چار کتب شائع ہو چکی ہیں

سمیع اللہ سعدی

سید تصور عباس
سید تصور عباس بخاری عمرِ عزیز کے اکیاون سال گزار چکے ہیں۔ بسلسلہ روزگار 1997 سے بیرونِ ممالک میں بکھرا ہوا رزق استعمال کر رہے ہیں۔ آج کل باکو-آذربائیجان میں ملازمت ہے۔ تعمیراتی شعبہ سے تعلق ہے۔ کتابیں اور سفر، ان کے دو مخصوص شوق ہیں

سید ثمر احمد

سید راشد حسن

سید عبدالوحید فانی
سید عبدالوحید فانی ابھرتے ہوئے نوجوان لکھاری ہیں۔ تعلق پشین، بلوچستان سے ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بی ایس اردو ادب کے طالب علم ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ادبی مضامین تحریر کرتے ہیں۔ فانی ترجمہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ شاعری کی مختلف اصناف میں بھی ان کی دلچسپی نمایاں ہے۔ ان کی تحریریں فکری گہرائی اور فنی پختگی کی آئینہ دار ہیں۔

سیّد عطااللہ شاہ
سید عطا اللہ شاہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے انگریزی میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ ایک لیکچرار، بلاگر اور فری لانس صحافی ہیں جو پاک افغان معاملات اور پاکستان کے سماجی ومعاشرتی مسائل کے متعلق لکھتے ہیں۔

سید متین احمد

شاعر

شاہ اجمل فاروق ندوی

شاہ فیصل ناصر
شاہ فیصل ناصر نے علوم اسلامیہ میں ماسٹرز کیا ہے۔ بطور معلم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کئی رسائل و جرائد میں لکھتے رہے ہیں۔ دعوت اسلام، اصلاح معاشرہ اور اتحاد امت ان کے موضوعات ہیں۔ داستانِ حج 1440 ھ کے نام سے سفرنامہ لکھا ہے۔

شاہنواز سرمد

شبیر بونیری
شبیر بونیری روزنامہ آج صبح پشاور میں سب ایڈیٹر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ کالم نگار اور شبیرنامہ واچ کے اینکر ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ خیبرپختونخوا کے سابق صدر رہے ہیں۔ کئی اخبارات میں ان کے کالم شائع ہوتے ہیں۔

شعیب ہاشمی
شعیب ہاشمی طویل عرصے سے میڈیا ریلیشننگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ گاہے پروفیشنل تقاضوں اور گاہے دلچسپی کی وجہ سے سفر میں رہتے ہیں۔ زندگی کے مختلف رنگ جب ان کے دل کے تار چھیڑیں تو وہ انھیں لفظوں میں بدل کر دوسروں کے دلوں پر دستک دینے لگتے ہیں۔

شمائلہ شریف
شمائلہ شریف عالمہ، فاضلہ اور معلمہ ہیں۔ تعلیم قرآن کے ساتھ اسلامی علوم کی تدریس مشن ہے۔ آن لائن اسلامی کورسز کرواتی ہیں۔ اسلام، ختم نبوت اور سیرت النبی ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ اسلامی تعلیمات لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہیں

شمس الدین امجد

شیراز اویسی
شیراز اویسی سینئر صحافی ہیں۔ خود کو ملتانی مٹی کے خمیر میں گندھا ایک عام سا شخص کہتے ہیں، جو ملتان سے جڑی ہر علامت، ہر سوغات اور ہر جگہ سے خاص محبت کرتا ہے۔ حالات حاضرہ اور ملتان کی دھرتی سے متعلق لکھنا انھیں پسند ہے۔ پی ٹی وی سمیت مختلف چینلز پہ بطور فری لانس تجزیہ کار منسلک ہیں

صائمہ اسما

صالحہ محبوب
صالحہ محبوب خاتون خانہ، کہانی کار اور افسانہ نگار ہیں۔ انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ قلمی سفر کا آغاز زمانہ طالب علمی میں کیا۔ ماہنامہ بتول، عفت اور اردو ڈائجسٹ میں کہانیاں لکھتی ہیں۔عورت، ماں، بیوی، بیٹی اور بچوں کی تربیت ان کے موضوعات ہیں۔ ایک افسانوی مجموعہ 'پانیوں کی بستی میں' شائع ہو چکا ہے۔ دوسرا مجموعہ اشاعت پذیر ہے۔

صغری یامین سحر
صغری یامین سحر عالمہ و مفتیہ ہیں۔ درس نظامی کی فاضلہ ہیں۔ البیان اکیڈمی اور الفرقان اکیڈمی آن لائن کی مہتممہ ہیں۔ صحافت کے مختلف کورسز کیے ہیں۔ کئی اخبارات اور رسائل میں نگارشات شائع ہوتی رہتی ہیں۔ شاعری سے شغف رکھتی ہیں۔ ان کا نعتیہ کلام پاکستان، بنگلہ دیش اورانڈیا کے نعت خواں حضرات نے پڑھا ہے۔ رضی اللہ عنھم نامی کتاب شائع ہوچکی ہے۔ رضی اللہ عنہن اور سخن سحر کے نام سے دو کتب زیرطبع ہیں

طارق حبیب

طاہر علی بندیشہ
طاہر علی بندیشہ دبئی میں مقیم ہیں، شعبہ قانون سے وابستہ ہیں۔ وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی کتاب دوستی کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ کتابوں اور سفر کے شوقین ہیں، مادری زبان پنجابی سے گہری محبت ہے، اس کی ترویج کےلیے سرگرم رہتے ہیں

ظفر عمران

عائشہ غازی

عائشہ نورین
عائشہ نورین سنگاپور میں مقیم ہیں۔ میڈیسن میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ زندگی کا بیشتر حصہ سائنس اور طبی تحقیق میں گزرا ہے۔ انسان، حیات اور کائنات کی پیدائش کے مقصد جیسے بنیادی حل طلب سوالات کی جستجو میں رہتی ہیں۔ منطق، فلسفہ اور استدلال کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، اسے تقلید بلکہ اندھی پیروی سمجھتی ہیں۔ اس کھوئی ہوئی عقل کی تلاش کی جستجو ہے، جو صرف کتابی دلائل میں نہیں، بلکہ حقیقت کے براہِ راست مشاہدے میں پوشیدہ ہے۔

عابی مکھنوی

عارف علی شاہ
عارف علی شاہ بنوں فاضل درس نظامی ہیں، بنوں یونیورسٹی میں ایم فل اسکالر ہیں، اور کیڈٹ کالج میں بطور لیکچرر مطالعہ قرآن اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ ان کی تحریروں میں عصرحاضر کے چلینجز کا ادراک اور دینی لحاظ سے تجاویز و رہنمائی کا پہلو پایا جاتا ہے

عاصمہ حسن
عاصمہ حسن کا تعلق باغوں کے شہر لاہور سے ہے۔ شعبہ تدریس سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ لکھنے' پڑھنے کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ معیار زندگی نامی کتاب کی مصنفہ ہیں۔ کئی قومی اخبارات میں کالم لکھتی ہیں. اپنی تحریروں سے ہر عمر کے لوگوں بالخصوص نوجوان نسل کو مثبت پیغام دیتی ہیں۔ آسان اور عام فہم لفظوں کا چناؤ ہی ان کا خاصا ہے۔ ان کا قلم ایک دہائی سے اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہے۔ منزل کی کس کو فکر ہے، دلکش نظارے ہی دل لبھانے کو کافی ہیں۔

عاصمہ نورین
عاصمہ نورین پیشے کے اعتبار سے سول سرونٹ ہیں۔ نفسیات میں ماسٹرز کرنے کے بعد سروس میں شمولیت اختیار کی، لہذا نفسیاتی الجھنوں کے اتار چڑھاؤ سے بخوبی واقف ہیں، کونسلنگ کرتی ہیں۔ معاشرتی مسائل اجاگر کرنا، اور ان کا حل پیش کرنا ان کی تحریر کا خاصا ہے۔

عاطف الیاس

عاطف حسین

عاطف ہاشمی
عاطف ہاشمی قطر میں مقیم محقق اور مترجم ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل قطر میں ترجمانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں. اسلامی و سماجی علوم، عربی ادب اور ترجمہ دلچسپی کے موضوعات ہیں۔ کتاب "تیس نشستیں: قرآن کریم کے ساتھ" قرآن کے موضوعات میں باہمی ربط کے حوالے سے ایک اہم تصنیف ہے، جو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی شائع ہو چکی ہے۔

عالیہ شمیم
عالیہ شمیم افسانہ نگار، بلاگر، کالم نگار اور براڈ کاسٹر ہیں۔ قومی اخبارات میں کالم و مضامین اور ماہانہ و ہفت روزہ جرائد میں افسانے تواتر سے شائع ہوتے ہیں۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی اصلاحی ادبی تنظیم حریم ادب پاکستان کی صدر ہیں۔ دور طالب علمی میں کل پاکستان اسکول مقابلے میں پہلا انعام ملا۔ کل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی مین بھی پوزیشن حاصل کی۔

عباس غفاری

عبدالسلام فیصل
حافظ عبدالسلام فیصل کا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات اور فلسفہ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ہفت روزہ اہلحدیث سے بطور لکھاری وابستہ ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ الحاد پر انھیں گہرا درک حاصل ہے، اس کے خلاف تحریر کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔

عبدالعلام زیدی
عبدالعلام زیدی اسلام آباد میں دینی ادارے the REVIVEL کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے بی ایس کے بعد سعودی عرب سے دینی تعلیم حاصل کی۔ زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے اسلامیات اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولہور سے ایم اے عربی کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ سید مودودی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تعلیم کے دوران جامعہ ازھر مصر سے آئے اساتذہ سے استفادہ کیا۔ دارالحدیث محمدیہ درس نظامی کی تکمیل کی۔ دینی تعلیمات اور انسانی نفسیات پر گہری نظر رکھتے ہیں

عبدالغفار بگٹی
عبدالغفار بگٹی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، سماجی کارکن اور ادیب ہیں۔ ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تعلق ہے۔ پروگریسیو رائٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔ بلوچستان کی سیاست و سماج پر گہری نظر رکھتے ہیں
عبداللہ غازی

عبیداللہ عابد

عبیداللہ فاروق
عبیدالله فاروق جامعہ فاروقیہ کراچی فارغ التحصیل ہیں۔ جامعہ بیت السلام کراچی میں تدریس سے وابستہ ہیں۔ دینی و سماجی امور پر لکھتے ہیں

عبیداللہ کیہر
عبیداللہ کیہر اردو کے معروف ادیب، سیاح، سفرنامہ نگار، کالم نگار، فوٹو گرافر، اور ڈاکومینٹری فلم میکر ہیں۔ 16 کتابوں کے مصنف ہیں۔ 2002ء میں عبید اللہ کیہر کی پہلی کتاب ”دریا دریا وادی وادی“ کمپیوٹر سی ڈی پر ایک انوکھے انداز میں شائع ہوئی جسے اکادمی ادبیات پاکستان اور مقتدرہ قومی زبان نے ”اردو کی پہلی ڈیجیٹل کتاب“ کا نام دیا۔ روایتی انداز میں کاغذ پر ان کی پہلی کتاب ”سفر کہانیاں“ 2012ء میں شائع ہوئی۔

عدنان الیاس
عدنان الیاس نے جامعہ سندھ سے اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ علمی جستجو اور تحقیقی ذوق نے انھیں تدریس کی جانب مائل کیا، اسلام آباد اور کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں بطور لیکچرر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ کہانیوں اور افسانوں میں بسی انسانی جذبات کی عکاسی نے ان کے اندر ادب سے محبت کے چراغ روشن کیے۔ معاشرتی، سماجی اور فکری موضوعات پر لکھتے ہیں۔پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم کے بانی ہیں۔

عدنان فاروقی
عدنان فاروقی ربع صدی سے زائد عرصہ بیرون ملک رہے۔ انگریزی، اردو، عربی اور ترکی زبانوں سے شناسائی ہے۔ مترجم اور محقق کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اردو اور انگریزی ادب سے لگاؤ ہے۔ مشتاق احمد یوسفی اور غالب کے عاشق ہیں۔ ادب، تاریخ، سماجی علوم اور بین الاقوامی تعلقات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اردو نثر میں مزاحیہ و سنجیدہ اسلوب کو یکجا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سماجی، تاریخی اور فکری موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہیں

عدیل آزاد

عرفان علی عزیز
عرفان علی عزیز بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ افسانہ و ناول نگاری اور شاعری سے شغف ہے۔ ترجمہ نگاری میں مہارت رکھتے ہیں۔ مختلف رسائل و جرائد میں افسانے اور جاسوسی کہانیاں ناول شائع ہوتے ہیں۔ سیرت سید الانبیاء ﷺ پر سید البشر خیر البشر، انوکھا پتھر، ستارہ داؤدی کی تلاش نامی کتب شائع ہو چکی ہیں۔ شاعری پر مشتمل کتاب زیرطبع ہے

عصمت اسامہ
عصمت اسامہ کالم نگار ،بلاگر اور مصنفہ ہیں۔ انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا ہے۔ کتاب "سنہرے حروف" شائع ہوئی ہے۔ لکھنے کا آغاز کالج دور سے کیا۔ کئی ادبی تنظیموں کی جانب سے ایوارڈز اور مقابلہ جات میں اسناد اور انعامات حاصل کر چکی ہیں۔ اخبارات کے علاوہ افواج پاکستان کے " ہلال میگزین" میں لکھتی ہیں

عظیم الرحمن عثمانی

علی عبداللہ
علی عبداللہ پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی ٹرینر ہیں۔ دو دریاؤں کی سرزمین جھنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کتب بینی اور لکھنے لکھانے کا شوق ہے۔ ادب، تاریخ، مذہب اور ٹیکنالوجی ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں. مختلف ویب سائٹس اور قومی و بین الاقوامی اخبارات میں ان کی تحاریر شائع ہو چکی ہیں۔

علیشبہ فاروق
علیشبہ فاروق تخلیقی آرٹسٹ اور لکھاری ہیں۔ فیڈرل اردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں زیرِتعلیم ہیں۔ ملکی و بین الاقوامی امور پر نظر رکھتی ہیں۔ معاشرتی و سماجی موضوعات میں گہری دلچسپی ہے۔ ان کی تحریر تجزیاتی انداز لیے ہوتی ہے۔ فنونِ لطیفہ کے ذریعے بھی خیالات و احساسات کا اظہار پسند ہے۔ ڈرائنگز اور شاعری تخلیقی ذوق کی عکاسی کرتے ہیں۔

عمار خان ناصر

عمار مسعود

عمران زاہد

عمیر محمود

غلام محی الدین ترک
غلام محی الدین ترک کو اردو زبان اور ادب اطفال سے خصوصی دلچسپی ہے۔ یکساں قومی نصاب کے تحت بیس درسی کتابیں تحریر کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ بچوں کے لیے کہانیوں کی تین کتابیں، اور اردو کے ذہنی، تعلیمی اور لسانی کھیلوں پر مشتمل کتاب بھی شائع ہو چکی ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ابلاغ عامہ اور اُردو میں ماسٹرز اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ کیا ہے۔ اردو کے لیکچرار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے رسائل و اخبارات میں مضامین شائع ہوتے ہیں۔

فارینہ الماس

فاطمہ شیروانی
فاطمہ شیروانی معروف لکھاری اور افسانہ نگار ہیں۔ درس و تدریس کے شبعے سے منسلک ہیں۔ لکھنے کا باقاعدہ آغاز رسائل میں کہانیاں لکھنے سے ہوا۔ روزنامہ جنگ کے ادارتی اور خواتین صفحے پر کئی سال تک لکھا۔ مضامین کا مجموعہ تیرے قرب کی خوشبو، افسانوں پر مشتمل کتاب وینٹی لیٹر پر پڑی یادیں، اور رتی گلی کے نام اور اے وادی کمراٹ کے نام سے دو سفرنامے شائع ہو چکے ہیں۔ ان دنوں پبلشنگ کے میدان میں یاسر پبلیکیشنز کا علم اٹھاٸے کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔

فرح رضوان

فرح ناز
فرح ناز عالمہ اور افسانہ نگار ہیں۔ قرآن پڑھنا پڑھانا مشغلہ ہے۔ متعدد کورسز کیے ہیں۔ ختم نبوت کورس کی معلمہ ہیں۔ دین اسلام کی اشاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرت کے ابلاغ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

فرحانہ صادق

فرحانہ مختار
فرحانہ مختار متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ ماہرِتعلیم اور لکھاری ہیں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت اور سماجی مسائل ان کے موضوعات ہیں۔ راولپنڈی کی سرکاری یونیورسٹی میں بطور لیکچرر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ شعبہ تعلیم میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ پترا یونیورسٹی ملائیشیا سے لیڈرشپ کورس جبکہ یونیورسٹی آف لندن سے ایجوکیشنل ریسرچ کورس کیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، پیرنٹنگ اور ایموشنل ہیلتھ سے متعلق متعدد ورکشاپس اور ٹریننگز کی ہیں۔ ابتدائے بچپن کی تعلیم کے شعبہ میں بطورِ ماسٹر ٹیچر ٹرینر، پاکستان اور یو اے ای میں کورسز کروا چکی ہیں۔

فضل ہادی حسن

فہد کیہر
فہد کیہر تاریخ کے ایک طالب علم ہیں۔ اردو ویکی پیڈیا پر منتظم کی حیثیت سے تاریخ کے موضوع پر سینکڑوں مضامین لکھ چکے ہیں۔ ترک تاریخ میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹوئٹر: @fkehar
فوزیہ جوگن نواز

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ سیاسی، سماجی، مذہبی اور دہشت گردی سے متعلق امور پر رپورٹنگ کرتے ہیں جبکہ مختلف ڈیجٹل پلیٹ فارمز پہ عالمی اور علاقائی موضوعات پہ گفتگو کرتے ہیں۔ بی بی سی، وائس آف امریکہ، ٹی آر ٹی سمیت مختلف بین الاقوامی نشریاتی اداروں اور ہندوستانی و بنگلہ دیشی چینلز پر بھی تجزیہ دیتے ہیں۔ پاکستانی انگریزی اخبارات ڈان اور دی نیوز کی مختلف رپورٹس میں بھی ان کے تجزیہ شامل ہوتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قارئین کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔ افغانستان میں اپنی اسیری کے تجربات پر مشتمل کتاب ڈیورنڈ لائن کا قیدی کے مصنف ہیں۔

قاسم سرویا
محمد قاسم سرویا نے بچوں کے ادب سے لکھنے کا آغاز کیا۔ ٹیچنگ، گارڈننگ اور رائٹنگ تین بڑے شوق ہیں۔ اردو، پنجابی اور انگریزی میں شاعری کی مشق کرتے ہیں۔ ماسٹرز تک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ کئی سال کاشتکاری کرکے فصلیں اور سبزیاں اگانے میں مہارت حاصل کی۔ ہوم اینڈ کچن گارڈننگ ان کا شوق ہے۔ ان کا مشن ہے کہ ہر گھر میں گارڈننگ ہو اور سب پاکستانی اپنے گھر کی ہی آرگینک اینڈ فریش سبزیاں، پھل اور ہربز کھائیں۔

کاشف حفیظ صدیقی

کاشف نصیر

کالم ڈیسک

کامران امین

کامران رفیع
کامران رفیع نصاب سازی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کے بڑے ادارے آفاق کے ایچ آر ہیڈ ہیں۔ اس سے پہلے ڈوگر پبلشرز کے ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ ہیڈ رہے ہیں۔ علم و تحقیق سے شغف ہے۔ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں.

کامران ریاض اختر
کبیر علی

گوشہ ہند

مبین امجد

مجاہد حسین

مجذوب مسافر

مجیب الحق حقی
مجیب الحق حقی ریٹائرڈ پی آئی اے آفیسر ہیں۔ دو کتب " خدائی سرگوشیاں" اور۔ Understanding the Divine Whispers کے مصنف ہیں۔ توحید کا اثبات اور الحاد کا رد ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ ان کی تحاریر کائنات میں غوروفکر کے ذریعے رب تک پہنچنے کی دعوت دیتی ہیں

محسن حدید

محسن خالد محسن
محسن خالد محسن ؔ شاعر، ادیب، محقق، نقاد اور استاد ہیں۔ ان کے تین شعری مجموعے ''کچھ کہنا ہے، دُھند میں لپٹی شام اورآبِ رواں" شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کلاسیکی غزل میں تلمیحات کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ 35 سے زائد تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں۔ ادب، سماج، معاشرت، سیاست و حالات حاضرہ پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔

محمد اشفاق

محمد اکبر
محمد اکبر دو کتابوں کے مصنف ہیں۔ قرآن فہمی ان کی پہچان ہے۔ قرآنی اسباق کو نئے اسلوب کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تصانیف آؤ! رب سے باتیں کریں اور اللہ ہے نا، امید کا راستہ دکھاتی ہیں، شخصیت کی بہترین تعمیر کرتی ہیں۔ جامعہ امدادیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ جامعۃ الشیخ یحیی المدنی کراچی میں تخصص کے طالب علم ہیں

محمد بلال خان

محمد حسان

محمد حسیب اللہ راجہ
محمد حسیب اللہ راجہ پچھلی ایک دہائی سے چین میں مقیم ہیں۔ سائنسی تحقیق کے ساتھ ادب سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ "صنعتی استعمال شدہ پانی کی صفائی" پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، ملائشیا، انڈونیشیا اور چین میں رہنے اور کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد مباحثے جیت چکے ہیں۔

محمد حنیف ڈار

محمد دین جوہر

محمد عاصم حفیظ
محمد عاصم حفیظ پنجاب یونیورسٹی سے میڈیا اسٹڈیز میں میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کمیونیکیشن اسٹڈیز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دنیا ٹی وی، العربیہ چینل، وقت نیوز اور پیغام ٹی وی میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی ہیڈ کوارٹر دوہا قطر میں میڈیا ٹریننگ کورس کیا۔ کئی اخبارات اور رسائل میں سینکڑوں مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ میڈیا اسٹڈیز کے طلبہ کے لیے نصابی کتاب لکھ چکے ہیں۔


محمد فاروق

محمد فیصل شہزاد

محمد قاسم مغیرہ
محمد قاسم مغیرہ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد سے انگریزی ادب اور یونیورسٹی آف گجرات سے سیاسیات کی ڈگری رکھتے ہیں۔ سیاسی و سماجی موضوعات پر لکھتے ہیں۔ پاکستانی سیاست، ادب، مذہب اور تاریخ کے مطالعہ میں دلچسپی ہے۔

محمد کامران اتمان خیل
محمد کامران اتمان خیل شاعر اور افسانہ نگار ہیں۔ شاعری پشتو زبان میں کرتے ہیں۔ ترجمہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ اردو میں پشتو افسانوں کے تراجم اور اردو سے پشتو میں منظوم تراجم کیے ہیں۔ اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب لاہور سے بی ایس اردو کیا ہے۔ ادب، زبان اور ثقافت کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ اپنی تخلیقی صلاحیت اور ترجمہ نگاری کے ذریعے ادب کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

محمد کفیل اسلم
محمد کفیل اسلم گزشتہ 15 برس سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔ 2015 سے کوچنگ سینٹر چلا رہے ہیں۔ بلاگنگ ان کا شوق ہے

محمد نعمان بخاری

محمد وقاص خان

محمود فیاض
محمود فیاض ہمہ جہت لکھاری ہیں۔ سماجی و سیاسی موضوعات پر پچھلے دس سال سے لکھ رہے ہیں۔ ایک کتاب "مرد و عورت" کے مصنف ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا پر ان کی بارہ ہزار کے قریب تحاریر موجود ہیں۔ سماجی تعلقات اور ازدواجیات پر ان کی تحریریں نمایاں اور قابل غور حیثیت رکھتی ہیں۔

مدیحی عدن

مزمل خان
مزمل خان ایک تجربہ کار آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے تنظیموں اور کاروباری اداروں کو مؤثر تبدیلیاں اپنانے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، آئی ٹی اسٹریٹیجی، اور پروجیکٹ مینجمنٹ میں مہارت، اور جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ بلاگر اور ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کے طور پر، وہ اپنے خیالات اور تجزیے شیئر کرتے ہیں، جہاں وہ صنعت کے جدید رجحانات اور ڈیجیٹل معیشت کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہیں۔

مسرور احمد

معراج بی بی
معراج بی بی، بی ایس انگریزی کی طالبہ ہیں۔ کہانیاں لکھتی ہیں۔ سماجی موضوعات سے دلچسپی ہے۔ دلیل سے لکھنے کا آغاز کیا ہے۔ اساتذہ کو کریڈٹ دیتی ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی نے لکھنے کے قابل بنایا ہے۔

معظم معین

معوذ اسد صدیقی
معوذ اسد صدیقی 25 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ ہم نیوز امریکہ کے بیوروچیف ہیں۔ ان کا شمار امریکہ میں پاکستانی صحافت کے چند معروف صحافیوں میں ہوتا ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے کے بعد مختلف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ ان کا تجزیہ ہمیشہ غیرجانبداری کا رنگ لیے ہوتا ہے۔ امریکہ کی پاکستانی کمیونٹی میں ان کی پہچان خدمتِ خلق ہے۔

مفتی منیب الرحمن

منصور اصغر راجہ

منیراحمد خلیلی

مولانا محمد جہان یعقوب
ڈاکٹر مولانا محمد جہان یعقوب فاضل درسِ نظامی ہیں۔ وفاقی اردویونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں پبلی کیشنز، تصنیف اور صحافت کے شعبہ جات کے نگران ہیں۔ کئی کتب، رسائل اور ریسرچ جرنلز کے مصنف ہیں۔ اصلاحی و تحقیقی موضوعات پر سو سے زائد رسائل لکھ چکے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا سے بطور کانٹنٹ رائٹر، کمپیئر اور اینکر منسلک ہیں۔

مولوی روکڑا

میاں احمد فاروق
میاں احمد فاروق نے سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے فکرانگیز لٹریچر سے متاثر ہوکر قلم کی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کی تحریریں ایمان، حق اور سچائی سے جُڑے گہرے جذبات کی عکاس ہیں۔ علم کی شمع جلانے اور حق کی روشنی پھیلانے کے جذبے کو اپنے قلم کی طاقت سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ روشنی اسلامک اور راہِ حق جیسے پلیٹ فارمز کے بانی ہیں

میاں عتیق الرحمن

نازش اسلام

ناصر فاروق
ناصرفاروق مصنف، محقق، مؤلف، اور مترجم ہیں۔ نو کتابیں تصنیف، تالیف اور ترجمہ کرچکے ہیں۔ (آدمی کا علم، آدمی کی تہذیب، کارپوریٹ نیکسس، نظریہ تصور، کتاب امید، اکیسویں صدی کے اکیس سبق، تاریخ جو کھوگئی) جامعہ کراچی سے ماس کمیونکیشنز، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انگریزی ادب، مغربی فلسفہ، مذاہب عالم، اور سماجی سائنسز گہری دلچسپی اور تحقیق کے موضوعات ہیں۔ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ صحافی پیشہ ہیں۔ ڈاکومینٹری رائٹنگ اور ڈیجیٹل کونٹینٹ بھی لکھتے ہیں

نامیہ سباس عباسی

نجم الحسن

ندیم جعفر خان
ڈاکٹر ندیم جعفرخان نفسیاتی معالج ہیں، ایک عرصہ لاہور میں پریکٹس کی۔ نثر اور شاعری، دونوں سے شغف ہے، افسانے لکھتے ہیں۔ اردو کے ساتھ سرائیکی میں بھی شعر کہتے ہیں۔ عطاءاللہ عیسی خیلوی سمیت متعدد گلوکار ان کی شاعری گاتے رہے ہیں۔

نسرین غوری

نقطہ نظر

نورین تبسم

نیر تاباں
نیر تاباں کینیڈا میں مقیم ہیں۔ شعبہ تعلیم سے تعلق ہے۔ کہانی کار اور صداکار ہیں۔ منفرد طرز تحریر ان کی پہچان ہے۔ بچوں کی متعدد کتابوں کا انگریزی ترجمہ کرچکی ہیں۔ ننھے بچوں سے لے کر خواتین تک کی تربیت سے متعلق بھی کوشاں رہتی ہیں۔ ورکشاپس اور کورسز ڈیزائن کیے ہیں، سبھی کے لیے الگ کلاسز ہوتی ہیں۔ ماحول دوست ہیں اور اس حوالے سے آگاہی پھیلاتی ہیں۔

نیوز ڈسیک

ہمایوں مجاہد تارڑ

ویب ڈیسک

یاسین بیگ

یمین الدین احمد
یمین الدین احمد وژنری ٹرینر، کوچ اور بزنس کنسلٹنٹ ہیں۔ تین دہائیوں سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 22 سال سے انفرادی افراد، کاروباری شخصیات، اور اداروں کو مقصدیت، بہتری اور استحکام کی راستے پر گامزن کرنے میں مصروف ہیں۔فیملی بزنسز اور اسٹارٹ اپس کے لیے اسپیشلسٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اب تک دنیا کے 80 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 100,000 سے زائد افراد اور 500 سے زائد تنظیمیں اور کاروباری ادارے مقصدیت کی طرف رہنمائی کے اس سفر کا حصہ بن چکے ہیں