پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں اگر کوئی شخصیت علم و استدلال، تہذیب و متانت، آئینی بصیرت اور فکری استقامت کا مجسم پیکر نظر آتی ہے تو وہ پروفیسر خورشید احمد ہیں۔ وہ محض ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریاتی مفکر، آئینی رہنما، اور اسلامی ریاست کے فکری معمار...