عورت، صبر و استقامت کا کوہ ہمالیہ - محمد نورالہدی

خواتین کے عالمی دن کواس مرتبہ ایک گروہ نے اسے نہایت مختلف انداز سے منایا۔ یہ ڈھٹائی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بہت ڈسکس ہو چکی ہے اور ٹاک شوز، ٹیبل ٹاک، کالم، اداریے اور سوشل میڈیائی ٹرائل کے ذریعے اس گروہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔ اس مخصوص طبقہ نے اس دن کو جن متضاد نعروں کے ساتھ منایا، زبان...