ہوم << فلسطینی بہن بھائیوں کے نام ایک خط - فرح ناز

فلسطینی بہن بھائیوں کے نام ایک خط - فرح ناز

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
میرے عزیزو،فلسطینی بہنو،اوربھائیو!

خدا تعالیٰ کی رات دن آپ پر رحمتیں اور برکتیں برستی ہیں، آپ انبیاء کرام علیہم السلام کی سرزمین مقدس میں رہتے ہو، کچھ عرصے سے یہودی، ناپاک چالیں چلنے میں مصروف ہیں، وہ مسلمانوں سے( بیت المقدس)خالی کروانا چاہتے ہیں۔ مگر سلام ہے آپ کے جذبوں پر، آپ کی ہمت وبہادری، پر آپ کے استقامت اورصبرپر. آپ لوگوں نے اپنے خون کی ندیاں بہا دیں، مگر ان کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

فلسطین کی سرزمین نہایت مبارک اور محترم ہے،یہ پیاری زمین آسمانی پیغامات اور رسولوں کا منبع ہے، اس مقدس سر زمین پر بہت سے انبیاء کرام علیہم السلام کی آخری آرام گا ہے،اور روز قیامت محشر میں لوگ بھی اسی سر زمین پر جمع کیے جائیں گے۔
ہمارا دل بھی تڑپتا ہے، اس پاک زمین پر آنے کے لیے، دشمنوں سے جنگ کرنے کےلیے، مگر ہم مجبور ہیں۔

ہماری مقدس بہنو اور بھائیو
ہمارے ہاتھ میں یہی ہے کہ ہم آپ لوگوں کےلیے دعاؤں کا اہتمام کریں، نوافل روزوں کی کثرت کریں،بچوں میں جہاد اور شوق شہادت پیداکریں، مالی تعاون کریں، نہی عن المنکر باللسان فریضہ کی ادائیگی کریں. آپ اس وقت بالکل نہ گھبرائیں. ہمارے پیارے رب العالمین کی مدد آپ کے ساتھ ہے. ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت آپ کے ساتھ ہے. کل مومنین اور مؤمنات، کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ان شاءاللہ جلد ایسا وقت قریب آۓ گا جب یہ یہودی اپنی جانیں بچا کر اس مقدس سر زمین سے بھاگتے پھریں گے، اور ان کو چھپنے تک کا ٹھکانہ نہیں ملےگا۔

سر زمین قبلہ اول پر رہنے والو!
اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں میں صبر وہمت واستقامت ،کی ایسی مثالیں قائم کیں ہیں، جن کی نظیر نہیں ملتی ہے۔

اے اسلام کے شہزادو، شہزادیو!
آپ لوگوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا دین آگے بڑھتاجارہاہے،کسی ظالم کاظلم، یا کسی عادل کاعدل،اس جہاد کو روک نہیں سکتا. یہ جہاد تو مسلمانوں پر فرض کیا گیاہے۔
فلسطین زندہ تھا، اور زندہ ہے، اور قیامت تک زندہ رہےگا۔
ان شاءاللہ فلسطین آزاد ہوکر رہےگا ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ،اللہ تعالیٰ آپ کو آزادی کی بہاریں جلد از جلد نصیب فرماۓ۔ (آمین ثم آمین)
والسلام۔
تمہاری خیر خواہ۔
فرح ناز

Comments

Avatar photo

فرح ناز

فرح ناز عالمہ اور افسانہ نگار ہیں۔ قرآن پڑھنا پڑھانا مشغلہ ہے۔ متعدد کورسز کیے ہیں۔ ختم نبوت کورس کی معلمہ ہیں۔ دین اسلام کی اشاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرت کے ابلاغ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Click here to post a comment