رُوح کے بغیر رُوحانیت کے حصول کی عظیم حماقت - ہلال احمد تانترے

’’بھائی! تم ایک مذہبی آدمی ہو۔ آپ اور میری نہیں بنے گی، کیونکہ میں ایک آزاد خیال ()انسان ہوں اور میرا ہر ایک کام انسانیت کے ناطے انجام پاتا ہے۔ تم مذہبی لوگ ہر کسی عمل کو مذہبی انداز سے دیکھتے ہو، ہر کسی جگہ پر خدا کو لاتے ہو، مذہبی کتابوں کے حوالے پیش کرتے ہواور اپنے اُس مخصوص عمل سے باہر ہی نہیں...