یوم حجاب پاکستان میں کیوں منائیں؟ صائمہ اسما

4 ستمبر دنیا بھر میں یوم حجاب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ بعض مغربی اور اسلامی ممالک میں مسلم خواتین کے حق حجاب پر پابندی اور مسلم خواتین سے ان کے لباس کی بنیاد پر امتیازی رویوں کے خلاف احتجاج بھی ہے، اور ان رویوں کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی۔ یہ اور بات کہ رفتہ رفتہ یہ د ن...