ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان دنیا کے بااثر ترین مسلمان لیڈر ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان دنیا کے بااثر ترین مسلمان لیڈر ہیں۔ اردن کے شاہی اسلامی اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کی طرف سے تیار کروائی جانے والی تحقیقی کتاب کے مطابق ایردوان دنیا کے بااثر ترین مسلمان لیڈر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے بعد سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبداللہ بن عبدالعزیز دوسرے اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ تحقیقی کتاب مذکورہ ریسرچ سینٹر کی طرف سے سال میں ایک دفعہ تیار کروائی جاتی ہے اور اس میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ ان کے دور میں ترکی نے بے مثال اقتصادی ترقی کی ہے اور قانونی اصلاحات کے ساتھ ایک بڑی عالمی طاقت کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ مذکورہ کتاب کا ہدف مسلمان حکمرانوں کے مسلمان ممالک پر اثر و رسوخ کی پیمائش کرنا ہے ۔ رواں سال اس کتاب کا 10 واں شمارہ شائع ہوا ہے۔ کتاب میں ترکی کے یونان سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ قائم کردہ تعلقات کا بھی خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ صدر ایردوان اس سال بااثر مسلمان حکمرانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے ہیں لیکن 2016 اور 2017 میں ان کا نمبر 8 واں اور 2018 میں 5 واں تھا۔