کون لوگ ہیں یہ؟ زبیر منصوری

کون لوگ ہیں یہ؟ کون سی شمعیں تھامے نکلے ہیں؟ کس نے انہیں وقت کے دھاروں کے مقابل کھڑا ہونے کا سبق دیا ہے؟ ہر جانب بے حیائی کی آندھیاں ہیں،گرد و غبار ہے، جھکڑ اور طوفان ہیں، بلکہ سونامی ہیں جن میں یہ عجیب سے لوگ حیا کا دامن تھامے رکھنا چاہتے ہیں، خود ہی نہیں چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ آقا ﷺ کی کنیزیں...