متکبر کون ہے؟ انجام کیا ہے؟ مفتی منیب الرحمن

انسان کے اَخلاقی، روحانی اور مُہلک نفسانی عَوارض میں سے ایک عُجب ، تکبُّر اور اِستکبارہے۔ اسی قبیح خصلت نے شیطان کو ہمیشہ کے لیے راندۂ درگاہ کیا۔ اﷲ عزّوجلّ کا ارشاد ہے: ’’اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا: آدم کو سجدہ کرو، تو ابلیس کے سوا سب فرشتوں نے سجدہ کیا، اس نے انکار کیا اور تکبّر کیا اور کافر...