اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھےاورتحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنےاورمیری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنےجیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟
انہوں ںے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شہباز شریف سےمیرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سےمیڈیاپر ہماری زباں بندی، اہلِ صحافت پر تشدد اوران کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج کے آپ ذمہ دار ہیں؟عمران خان نے مزید کہا کہ ہے آپ (شہباز شریف) کے مجرم حواری اور ان کے سرپرست تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر آپ ہمارےآئینی حقوق غصب کرنےاور اظہاروصحافت کی آزادی کےحوالے سےعالمی وعدوں سے انحراف کے ذمہ دار نہیں تو قوم کو یہ بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟
تبصرہ لکھیے