اسلام آباد: ن لیگی رہنما مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔تشکیل پانے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
تبصرہ لکھیے