ہوم << عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کردی

عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کردی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کردی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مؤخر کردینا چاہیے اور نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے مقدمے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ مجھے بات کرنے کی اجازت دیتی تو شاید معافی مانگ لیتا۔ ملک گیر انتخابات کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کے معاملے پر حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے جو بہت سنجیدہ معاملہ ہے، لوگ کہتے ہیں اس سیلابی صورتحال میں سندھ میں الیکشن کیسے ہو سکتا ہے؟ سیلاب سے بھی بڑا امتحان گرتی ہوئی معیشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیفالٹ ہوگئے تو سیلاب سے بڑا ڈیزاسٹر ہوگا ،عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178پر تھا، آج ڈالر 230سے بھی اوپر چلا گیا،مک میں سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، میں جو بھی کرونگا آئین کے اندر رہتے ہوئے کرونگا جتنی دیر یہ بیٹھے گے ملک اتنا ہی نیچے جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اصل سیلاب کی تباہی سردیوں میں آپ کو نظر آئے گی اناج، کاٹن، چاول کی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں.

سال میں ملک میں کوئی ڈیم شروع نہیں کیا گیا، کوہ سلیمان کے خشک علاقے میں 3ڈیمز کا منصوبہ تھا سندھ میں بااثر لوگ پانی دیہاتوں کی طرف نکال دیتے تھے سیلاب کے پانی سے سندھ میں چاول کی فصل تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہ آئی ایم ایف کا پیسہ آنے کے باوجود روپیہ روز گر رہا ہے ملک میں اگر معاشی،اور سیاسی استحکام نہیں آتا تو ملک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔