وسیم اختر سے 25 سال پرانی دوستی ہے لیکن وہ بھی مجھے سمجھ نہ سکے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وسیم اختر سے 25 سال پرانی دوستی ہے لیکن وہ بھی مجھے سمجھ نہ سکے۔

پی آئی بی میں رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے، وسیم اختر سے 25 سال پرانی دوستی ہے لیکن وہ بھی مجھے سمجھ نہ سکے، وسیم اختر سے کہتا ہوں وہ واپس آجائیں، ٹرانسفر اور پوسٹنگ بند کردیں جب کہ معید انور سے کہتا ہوں وہ فیصلہ کرلیں۔

خالد مقبول صدیقی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اچھے اور بااصول انسان ہیں، مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں میری سربراہی کا تھا اور میری سربراہی لوگوں کو کھٹک رہی تھی جس کی بنا پر 7 فروری کو مجھ سے ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔