مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہیں وہ ”قرض “ چکانے پڑے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے۔ ان پر ایسے حوالوں سے بھی تنقید ہوتی رہی، جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ مثال کے طور پر وہ ٹیسٹ میچز میں وکٹ پر ٹھیرنے کی کوشش کرتے اور بیٹنگ کو سہارا دیتے۔ فطری طور پر ایسا کرتے ہوئے سست کھیلنا پڑتا۔...