ٹوپی اور شانٹی کا قومی دن - احمد سلیم سلیمی

قومی روایات کسی بھی تہذیب کا رومانس ہوتی ہیں۔ اس سے قوموں کے رویوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہی رویے آئینہ بن کر قوم کے اچھے اور برے چہرے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ روایات وقت اور اس کی دھول میں گم قوموں کا پتا بتاتی ہیں۔گئے زمانوں کی گم گشتہ یادوں کو تازہ کرتی ہیں۔ ہم انہیں بھول کر بھی بھلا نہیں سکتے۔\n\nیہ...