کیرن آرمسٹرانگ مذاہب پر لکھنے والی ایک مشہور عوامی (populist) مصنفہ ہیں اور عوامی مصنفین کی تحریرات میں پائی جانے والی تین خصوصیات - سطحیت، مبالغہ آرائی اور سادہ فکری - ان کی کتب میں بھی پائی جاتی ہیں۔ (آپ جانتے ہیں کہ یہ تینوں خصوصیات جناب غامدی صاحب کے ڈسکورس میں بھی بدرجۂ اتم پائی جاتی ہیں۔ یہی...