پہلا منظر یہ انگلستانی طرز تعیمر کا حامل بلند چھت والا ہال نما کمرہ ہے۔ کمرے کی دیواروں پر چونے کا پوچا پھیرا گیا ہے۔ ایک دیوار کے ساتھ ایک سالخوردہ سی میز پڑی ہے، جس کے ساتھ ایک پرانی سٹیل کی دارزوں والی الماری ہے۔ میز پر پاکستان کا چھوٹا سا سبز ہلالی پرچم دھرا ہے۔ اس کے ساتھ کچھ کاغذات کے پلندے...