ہوم << یہ ایک شخص نہیں، قومی وقار کی علامت ہے - زبیر منصوری

یہ ایک شخص نہیں، قومی وقار کی علامت ہے - زبیر منصوری

زبیر منصوری دیکھو!
یہ ایک شخص نہیں ایک علامت ہے۔
اور اگر تم اس سطح پر اترو گے تو پھر بات بہت دور تک جائے گی۔
کیونکہ تم نے کسی ایک انسان کے ساتھ اپنی یہ اوقات نہیں دکھائی بلکہ ایک ملک، ایک قوم اور ایک اہم پاکستانی ادارے کی توہین کی ہے.
تم شاید بھول رہے ہو، یہ قوم ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے، حمیت و غیرت کی تاریخ اور اس کی تاریخ شروع ہوتی ہے اسلام سے.
دیکھو!
وہ بھی ایک سپہ سالار ہی تھا جس نے 17 برس کی عمر میں تمہارے راجہ کو جہنم رسید کیا تھا، بات کیا تھی؟
بات ایک بہن کی توہین ہی تھی نا؟
وہ بھی ایک سپہ سالار ہی تھا جس نے سومنات کو زمین کی دھول چٹائی تھی. یاد ہے نا؟
وہ بھی سب سپہ سالار ہی تھے، ہند کی سرزمین پر ہزار سال تک جن کے گھوڑے دوڑتے اور ایسے تھپڑ رسید کرتے رہے. بھول گئے کیا؟
14141534_10209859179983990_8190880464503623116_n دیکھو!
سپہ سالاروں اور لیڈروں کے سا تھ تو سب ہی رعایت برتتے ہیں، کیوں؟ کیوں کہ وہ قوم اور قومی وقار کے نمائندے ہوتے ہیں۔
لیکن اگر تم اس سطح تک اترو گے تو پھر یاد رکھو، مودی کے منہ پر وہ اصل تھپڑ پڑے گا جس سے جلد کے اندر کا خون چہرے سے رسنے لگے گا، جیسا کہ ایک ہزار سال تک رستا رہا ہے، اس کے لیے بھی تیار رہو!
رہا کشمیر تو مکار برہمن تم ان کی روحوں کو ہم سے جدا نہ کر پائو گے، ان کے دل ہمارے ساتھ دھڑکیں گے، ان کی ہوائیں ہماری طرف چلیں گی، ان کے دریا اسی طرف بہیں گے.
بے شک لب پر ڈالو تالے طوق و سلاسل پہنائو
فکر کو کیسے قید کرو گے تم اپنی زنجیروں میں
اور ہاں ہمارے اختلاف، ہمارے اندرونی معاملے ہیں اور گھر میں جو بھی ہو، اس سے دشمن کو خوش نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستانی قوم تم جیسوں کے مقابلے میں اپنے سپہ سالار اور اپنی فوج کے ساتھ ہے۔
بہتر ہے کہ اخلاقیات کی کچھ حدیں طے کر لو ورنہ بات نکلی تو بات دور تک جائے گی اور پھر شاید سمیٹی بھی نہ جائے۔