ہم رمضان میں کیا پڑھیں؟ - عبدالصبور شاکر

میری عادت ہے کہ جمعہ کی نماز پڑھ لینے کے بعد نوجوانوں سے گپ شپ کرتا ہوں۔ اس سے مجھے نہ صرف ان کے جذبات و احساسات سمجھنے میں آسانی ہو جاتی ہے بلکہ انہیں درپیش مسائل کا ادراک بھی ہو جاتا ہے اور نئی نئی معلومات اور اصلاحی پہلو بھی سامنے آتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک ایسی ہی نشست میں ایک نوجوان سے پوچھا...