ردِ الحاد کا غزالی منہج - زاہد مغل

معتزلین و ملحدین کے مفروضات کے رد کے لیے امام غزالی نے جو عمومی طرز استدلال اختیار کیا اسے ”داخلی تنقید“ (internal criticism) کا منہج کہا جاتا ہے۔ اس کے مدمقابل نقد کا دوسرا عمومی طریقہ ”خارجی تنقید“ (external criticism) کہلاتا ہے۔ خارجی تنقید کا مطلب ایک نظریے کو کسی دوسرے نظریاتی فریم ورک کے...