ہوم << Archives for ڈاکٹر میمونہ حمزہ

Avatar photoڈاکٹر میمونہ حمزہ نے عربی زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ ادبی سفر کا باقاعدہ آغاز 2005ء سے کیا۔ عرب دنیا کے بہترین شہ پاروں کو اردو زبان کے قالب میں ڈھالا۔ ان میں افسانوں کا مجموعہ ’’سونے کا آدمی‘‘، عصرِنبوی کے تاریخی ناول ’’نور اللہ‘‘، ’’راہِ وفا کے مسافر‘‘، شامی طالبہ کی نو سالہ قید کی خودنوشت ’’صرف پانچ منٹ‘‘ اور مصری ادیب ڈاکٹر نجیب الکیلانی کی خود نوشت ’’لمحات من حیاتی‘‘ شامل ہیں۔ ترجمہ نگاری کے علاوہ آپ نے اردو ادب میں اپنی فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ افسانے، انشائیے، خاکے، مقالہ جات اور متعدد سفرنامے بھی تحریر کیے ہیں۔ سفرناموں کا مجموعہ زیرِطبع ہے۔