ہوم << عمران خان غیر ملکیوں سے فنڈنگ لے کر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کر رہا تھا، نواز شریف

عمران خان غیر ملکیوں سے فنڈنگ لے کر غیر ملکی ایجنڈا مسلط کر رہا تھا، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکیوں سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں غیر ملکی ا ایجنڈا مسلط کر رہا تھا۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مکمل ثبوت اور حقائق کے تحت فیصلہ دیا ہے.

ہمارے خلاف تو واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بنی جس نے جھوٹی رپورٹ دی،نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد۔۔دوسروں کوچور اور ڈاکو کہنے والا خود سب سے بڑا ڈاکو نکلا، فیصلہ سے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ، منی لاںڈرنگ ثابت ہوگیا۔ ان کا کہناتھا کہ تاریخ کی سب سے بڑی چوری، منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی، بہٹ بڑی منی لانڈرنگ کی اسی لئے چیف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا رہا۔عمران خان کو جعلی کاغذات پر جعلی صادق اور امین قرار دلوایا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چارسالوں میں ملکی معیشت تباہ ہوئی،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی دی ہے،معاشرہ، سیاست سب کچھ اس شخص نے تباہ کرکے رکھ دیا۔عمران خان نے غیر ملکیوں سے پیسہ لے غیر ملکی ایجنڈا نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہی نلی، اس وجہ سے نکال دیا گیا،آڈیو کلپس موجود ہیں جن میں کہا گیا کہ نواز شریف، مریم کو سزا دینی ہے.

اور عمران کو حکومت میں لانا ہے،میرے خلاف ظلم و زیادتی کرتے کرتے انہوں نے پاکستان کو ڈوبو دیا۔ نواز شریف کاکہناتھا کہ عمران خان فتنہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا،سیاسی جماعتیں بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں،چار سال کی تباہی کے بعد پاکستان کو کھڑا کرنے میں مشکل ہورہی ہے۔