ہوم << امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ مراد رسولؐ، خلیفہ دوئم اور امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج (اتوار کو) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے.

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کانفرنسز، مذاکرے، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگاجس میں علما شہادت خلیفہ دوئم حضرت سید نا عمر فاروقؓ پر روشنی ڈالیں گے۔ حضرت عمرؓ کو نماز کی حالت میں اس لیے شہید کیا گیا ، کہ ایسا کوئی مرد پیدا هی نہیں هوا تھا ، جو حضرت عمرؓ کا سامنا کرتا . جب ہجرت کا وقت آیا تو تمام صحابہ کرام ؓ نے اس وقت کے حالات کو دیکھتے ہوئے مصلحت کے تحت رات کے وقت ہجرت کی

مگر حضرت عمر بن خطاب ؓ نے پہلے اعلان کرایا کہ ” میں یعنی ابنِ خطاب ؓ آج دن کے وقت ہجرت کر کے مدینے جا رہا ہوں آقا ﷺ کے پاس جس نے بیوی کو بیوہ ، اور بچوں کو یتیم کرانا ہو آ کر عمر کا رستہ روک لے “ اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ عمر ؓ نے دن کی روشنی میں تلوار لہراتے ہوئے مکہ سے مدینہ کی طرف رخت سفر باندھا ۔
~یومِ شہادت خلیفہ ثانی عمر ابن ِ خطاب ؓ