Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • عمران خان اقتدار کیلیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں، وزیراعظم

    عمران خان اقتدار کیلیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں۔عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے.

    عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی۔

  • آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

    آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

    اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں قائدین کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کیا۔

    ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردیوں کی آمد کے پیش نظر امدادی عمل کا جائزہ لیا گیا، دونوں قائدین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز بنانے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک کی معاشی بہتری، عوام کے ریلیف اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی

  • عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وزیراعظم

    عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے اور جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے۔

    ایک دوسرے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022ء کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔

  • ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے، انہوں نے مجھے بہت بدنام کیا، وزیراعظم

    ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے، انہوں نے مجھے بہت بدنام کیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے ۔ انہوں نے مجھے 56 کمپنیوں کے معاملے پر بہت بدنام کیا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی این آر او نہیں مانگا تھا بلکہ خود عدالت سے پاناماکی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

    نواز شریف، مریم نواز، میں نے، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی سمیت سب نے بہادری سے جیلیں اور نیب کے عقوبت خانے بھگتائے اور بدترین ظلم سہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہنا کہ مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آر او ملا، انتہائی قابل مذمت ہے ۔ مریم نواز کو نیب ترامیمی آرڈیننس کے بجائے میرٹ پر بریت ملی ہے۔ فرح گوگی کو کلین چیٹ یا این آر او میں نے تو نہیں دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہو یا گورنر، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری، مالم جبہ کیسز میں اربوں کی کرپشن ثابت ہو چکی، لیکن وہ کیسز آج تک نہیں چلے جب کہ عمران نیازی آج کل منہ سے این آر او کی گردان کر رہا ہے۔عمران نیازی کے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔ ان کی آڈیو سنو تو اس میں یہ کہتے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا اور عوام کو کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے ۔

    شہباز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تازہ آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم خود کہہ رہا ہے کہ اس نے 5 ووٹ خرید لیے ہیں اور ضمیر فروشی کی۔ وہ 5 ووٹ خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا۔ وہ خود جرم تسلیم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے ۔ انہوں نے مجھے 56 کمپنیوں کے معاملے پر بہت بدنام کیا۔ اس نظام اور چیف جسٹس سے سوال ہے کہ وہ 56 کمپنیاں تو آج بھی کام کر رہی ہیں۔ میں نے تو ان 56 کمپنیوں سے کام لیا اور عوام کی بھرپور خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اتنے بڑے بڑے فتوے دے دیے۔ ریاست مدینہ کا یہ نام لیتے رہے لیکن ان کے کام دیکھ لیں۔ ریاست مدینہ میں خلیفۂ وقت اپنے بیٹے کو کہتے ہیں کہ جائز منافع سے زیادہ رقم بیت المال میں جمع کراؤ۔ عمران نیازی نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالا کیا ہے۔ دن رات جھوٹ بولنا اور دنیا سے تعلقات خراب کرنا پاکستان کیخلاف سازش ہے ۔ اس سے زیادہ گھٹیا بات کوئی ہو نہیں سکتی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں صبر و ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں پاکستان کو جھوٹ اور سازش سے نہیں بلکہ کام کر کے دنیا کی بڑی طاقت بنانا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ اس سے بڑا فریبی اور دھوکے باز شخص میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ انہوں نے آڈیو میں کہا کہ میر جعفر اور میر صادق لوگوں کو کہنا ہے ۔ اس کی ذہنیت نے پاکستان کو دنیا میں بدنام کر دیا ہے ۔پنجاب حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے تھے ۔ میں نے گورننس میں اپنا خون پسینہ دیا ہے ۔ نواز شریف کے دور میں ملک ایٹمی قوت بنا، لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، ملک ترقی کی منازل چڑھا۔ آج جب ہم نے ملک سنبھالا تو ملکی معیشت تباہ حال تھی۔

    ہم نے اتحادی جماعتوں سے مل کر ملک کو دیوالیہ پن سے نکالا۔وزیراعظم نے کہا کہ میری سیاست ملک پر کروڑوں بار قربان ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر نیچے آ رہا ہے جس میں اسحاق ڈار کی محنت شامل ہے۔ پنجاب حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے تھے ۔ قبل ازیں ایف آئی اے کی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جب کہ حمزہ شہباز کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروایا گیا، جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

    جج اعجاز حسن اعوان کے روبرو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل شروع ہوئے۔ وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن کی کہانی ایک افسانہ ہے۔ کیس کے کسی بھی صفحے پر شواہد موجود نہیں ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ رقوم کی بوریاں بھر بھر کر کیمپ آفس آتی تھیں، بینکوں کو رقوم بھیجنے کا بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ یہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ بے نامی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ منی لانڈرنگ کا صرف الزام ہے، کوئی گواہ یا ثبوت نہیں ہیں۔

    سماعت کے دوران شہباز شریف روسٹرم پر موجود تھے۔ عدالت سے بات کرنے کی اجازت طلب کرنے کے بعد شہباز شریف نے بتایا کہ میرے بطور وزیر اعلیٰ 3 ادوار میں اور اب وزیر اعظم پاکستان کے طور پر بھی، میں نے تمام اخراجات خود کیے۔ میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی، جو 8، 10 کروڑ ٹی اے ملا کر بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں کے اخراجات بھی خود کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے اخراجات نہیں لے رہا تو میں پچیس لاکھ کیوں لوں گا؟۔

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی جب کہ وکیل کی جانب سے مزید دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی بریت پر دلائل طلب کر لیے جب کہ آج وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کیے گئے۔

  • عمران خان کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا، وزیراعظم

    عمران خان کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن و وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سفارتی سائفر میں رد و بدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، اب قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا, پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا. وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی منگل کو امریکی صدر سے ملاقات کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف کی منگل کو امریکی صدر سے ملاقات کا امکان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے منگل کو دیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور فرانسیسی صدر میکرون سے بھی اُسی روز ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور ملاقاتوں کے حوالے سے شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف پیر کی شام شام 7بجے برطانیہ سے امریکا پہنچیں گے۔ وزیراعظم منگل کو یو این سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر کے استقبالیے میں شرکت کریں گے، جہاں اُن کی جوبائیڈن سے ملاقات کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف منگل کو ہی وہ فرانسیسی صدر میکرون، اور آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نیہمر سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    اسپین کے صدر سے دو طرفہ ملاقات اور نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کو انٹرویو بھی وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل ہے، علاوہ ازیں شہباز شریف کی امریکا کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق شہباز شریف ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ جمعے کو دن گیارہ بجے اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر جائیں گے اور 12بجے جنرل اسمبلی اجلاس کے 77ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ، ملائیشیا اور جاپان کے وزرائے اعظم، فن لینڈ کے صدر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی شہباز شریف کی ملاقات شیڈول ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف21ستمبر ہی کو ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور ایرانی صدر ابراہیم ریئسی سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 23ستمبر کو اپنا دورہ مکمل کر کے امریکا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

  • روس کی پاکستان کو بذریعہ پائپ لائن گیس فراہم کرنے کی پیش کش

    روس کی پاکستان کو بذریعہ پائپ لائن گیس فراہم کرنے کی پیش کش

    سمرقند: وزیراعظم شہباز شریف دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں ان کی سمر قند میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیراعظم دو روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچ گئے۔

    ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی مفاد اور دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی۔

    صدر پیوٹن سے ملاقات

    روسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کو روس سے بذریعہ پائپ لائن گیس کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گیس سپلائی روس، قازقستان اور ازبکستان کے پہلے سے بنے انفرااسٹرکچر سے ممکن ہے، پاکستان میں ایل این جی فراہمی کے لیے انفرااسٹرکچرکی تعمیر بھی قابل توجہ ہے، پاکستان کو جنوبی ایشیا میں روس کے اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں اور وقت کے ساتھ پاک روس تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے تعلقات میں معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون اہم ہے۔ اس موقع پر روسی صدر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید امداد بھیجنے کا عندیہ بھی دیا۔

    وزیراعظم نے روس کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے اظہار یکجہتی اور حمایت پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے روسی صدر کے ساتھ پاکستان میں سیلاب کی آفت کے تباہ کن اثرات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان روس تعلقات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دونوں ممالک کے فوڈ سیکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری،توانائی، دفاع اور سیکیورٹی سمیت باہمی فائدے کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق بھی دیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا جبکہ میاں شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    شنھگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تین مواقعوں پر پاک بھارت وزرائے اعظم کا تین مقامات پر آمنا سامنا ہوگا، تمام ممالک کے سربراہان یادگاری پودا لگانے کی تقریب میں اکٹھے ہوں گے- جمعے کے روز صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کی جانب سے سربراہان مملکت کواستقبالیہ دیا جائے گا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین العلاقائی تنظیم ہے۔2017 میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے پاکستان اپنی شرکت کے ذریعے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

  • عوام سیلاب پر سیاست سے ناراض ہیں، وقت آنے پر حساب لیں گے، وزیراعظم

    عوام سیلاب پر سیاست سے ناراض ہیں، وقت آنے پر حساب لیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

    انہوں نے وزرا اور سرکاری افسران کو اسلام آباد میں اپنے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر عوام میں جانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام یادرکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا، امید ہے دو تین ہفتوں میں سیلابی پانی اترجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کون سیلاب پر سیاست اور کون خدمت کررہا ہے، وہ خاموش ہیں.

    لیکن ان کے اندر ناراضی، دکھ اور تکلیف ہے جسے وہ بیان نہیں کرپارہے، وقت آئے گا جب وہ اس بات کا حساب بھی لیں گے اور شاباش بھی دیں گے۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود قیمت چکائی، انتونیو گوتریس نے بھی کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیراثر ہے۔

  • تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کو جلد حاصل کر لیں گے، شہباز شریف

    تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کو جلد حاصل کر لیں گے، شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم کی مشکلات کا حل بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل درآمد کو قرار دے دیا۔ ان خیالات اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 74 ویں یوم وفات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا.

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے، راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔

  • عمران نیازی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وزیراعظم

    عمران نیازی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ین الاقوامی جریدے”دی اکانومسٹ” نےبھی اسی بات کی تائید کی جوہم عمران نیازی کےبارے شروع دن سےکہتے آئےہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ شمارے میں جریدے نے لکھا ہے کہ کیسے عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں اور سیلاب کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔ عمران نیازی پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔