سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سنجیدہ صورت اختیار کرچکے ہیں جن پر دنیا بھر میں مختلف حوالوں سے غور و فکر ہورہا ہے ۔ کسی بھی نئی چیز کی آمد اپنے ساتھ کئی مسائل لاتی ہے ، ٹیلی ویژن ، ٹیلی فون ، موبائل پھر کیبل ، ڈش انٹینا ان سب چیزوں سے مسائل پیدا ہوئے ۔ یہ مسائل سماجی...