ادارہ ‘دلیل’ کو تحریر ان پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔
کسی بھی موضوع پر تحریر قابل قبول ہوگی۔ ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا اخبار میں شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی
ایسی تحریر قابل اشاعت نہیں ہوگی جو مکالمے کے بجائے باہمی منافرت میں اضافے کا سبب بنے۔
کسی بھی تحریر کی اشاعت کا صوابدیدی اختیار مجلس ادارت کا ہے۔ مدیر کو یہ حق حاصل ہے کہ تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر قطع و برید سے کام لے۔
کسی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر ادارہ ' دلیل' کی مجلس ادارت محسوس کرے کہ یہ ادارتی پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے حذف کرنے کا اختیار ادارے کو حاصل ہے۔
تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔
مصنف کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ قلمی نام سے تحریر شائع ہو سکتی ہے لیکن ادارے کو اصل شناخت کا علم ہونا ضروری ہے۔ گمنام مصنفین کی تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی۔
تحریر کی اشاعت کے لیے مصنف کی تصویر بھی درکار ہوگی۔ خواتین اگر تصویر نہ دینا چاہیں تو ان کے لیے استثنی ہوگا
تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے ویب فارم یا ادارے کے ای میل ایڈریس کا کا ستعمال کریں