ہوم << سو لفظوں کی کہانی : حسنین معاویہ

سو لفظوں کی کہانی : حسنین معاویہ

"بیٹا کہاں جارہے؟" میں نے پوچھا
"انکل فیکٹری جا رہا ہوں" اس نے کہا
کیا کرنے بیٹا؟
"مزدوری" ایک معصوم سا جواب
"عمر کتنا ہے تمہاری؟" میں نے پوچھا
"دس سال"
"تنخواہ کیا دیتے ہیں تمہیں؟
"پانچ ہزار روپے ماہوار" اس نے بتایا
ڈیوٹی کتنا گھنٹے کرتے ہو؟
"انکل بارہ گھنٹے "
آپ کے ابو کیا کرتے ہیں؟
"انکل ابو فوت ہو گئے ہیں"
آپ لوگ کتنے بہن بھائی ہو؟
"چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں"
"بیٹا آپ مزدوری نہ کیا کرو ابھی آپ بچے ہو اور آپ کی پڑھائی کی عمر ہے"میں نے سمجھایا
"انکل پھر کھائیں کیا؟"