انویژن پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوان قائد اعظم میں سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد پاکستان میں قیادت کے بحران پر سوچ بچار کرنا تھا۔
ڈاکٹر سلمان سعید اختر نے سیشن کی صدارت کی، جس میں محمد وقاص خان ، محمد خلیق اور نسیم ظفر نے معلومات افزاء پریزینٹیشنز دیں۔
شرکاء میں بڑی تعداد نوجوان قیادت کی تھی۔ شرکاء میں سیاست دان، انتظامی مشیر ، ڈاکٹرز ، ماہرینِ تعلیم اور دیگر شعبوں کے ماہرین بھی شامل تھے
پیشہ ورانہ مہارت کے حامل تمام شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے ان ماہرین نے سیشن میں اپنے قیمتی خیالات اور ماہرانہ آرا کا تبادلہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہِ خیال کیا اور تحقیقی بنیادوں پر ان مسائل کے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان کی فلاح کی خاطر ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ قیادت کے اوصاف میں نکھار لانے پر شرکاء نے اتفاق کیا۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر صائمہ اسما کی گفتگو پر ہوا۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا اور اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔
تبصرہ لکھیے