ہوم << حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے، عمران خان

حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے، عمران خان

تونسہ شریف: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے۔عمران خان تونسہ شریف پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب سے درخواست کروں گا تونسہ کوضلع بنائیں، پوری کوشش کریں گے کہ متاثرین کی مدد کریں، وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کو صرف ایک خوف ہے کہ انکی کرپشن نہ پکڑی جائے اور کرسی نہ چلی جائے، بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرینیج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور کسان متاثر ہوئے ہیں، رائٹ بینک کینال کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہیں ہوتی۔

Comments

Click here to post a comment