ہوم << کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

اسلام آباد: کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شہری خود کو شہر اقتدار میں بھی غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم خصوصاً لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈکیتی کے واقعات بڑھنے لگے.

جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہفتے کی علی الصبح کورولا کار میں سوار افراد نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا۔ ملزمان واردات کے دوران 2 موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں شہریوں سے ان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی چھین لی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق واردات اسلام آباد کے مقام راول چوک پر ہوئی، جہاں کورولا کار میں سوار 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی واردات کی۔ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی سفید کورولا کار میں سوار تھے۔