اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سو مو ہائی کورٹ کا اختیار نہیں۔ توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔ تحریری دلائل کی وضاحت سماعت کے دوران زبانی دلائل میں بھی کی جائے گی۔
خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر انہیں ایک اور موقع فراہم کیا تھا۔
تبصرہ لکھیے