ہوم << ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران 8500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا۔ ڈالر کی طرح سونے کی نرخوں میں بھی کئی روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور آج سونے کی قیمت میں اچانک 8500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ قیمت ایک لاکھ 60 ہزار500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 7288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 37 ہزار 603 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد محض دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں دس ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔