راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ کر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کا فضائی جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے پیداصورتحال کا فضائی جائزہ لی.
ا جبکہ جنرل باجوہ کو سیلاب کی تازہ صورتحال اور سول انتظامیہ کو فوج کے تعاون پربریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کے بروقت اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ کراچی کورعوام کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے اُن کا استقبال کیا۔
تبصرہ لکھیے