اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ 2023۔2022 میں کٹوتی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی اورخزانہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے۔
کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے 4 سال میں ہونے والی کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پرمنفی اثر ڈالا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دورکی طرح فعال کیا جائے اورملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ شہباز شریف نے نے اعلی تعلیم کو عالمی معیار پراستوار کرنے والے پروگزامز کی تعداد میں اضافے اوراساتذہ اور طلبا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
تبصرہ لکھیے