ہوم << اگر زمین اچانک رک جا ئے تو کیا ہوگا؟ عدیل اختر

اگر زمین اچانک رک جا ئے تو کیا ہوگا؟ عدیل اختر

عدیل اختر یہ بات ہم بچپن سے سنتے چلے آ رہے ہیں کہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے۔ سائنس سے بہت تھوڈی واقفیت رکھنے والا شخص بھی یہ جانتا ہے کہ زمین کی گردش دو قسم کی ہے۔
1. زمین کی اپنے محور کے گرد گردش
(2زمین کی سورج کےگرد گردش
دونوں قسم کی گردش زمین اور سورج کے درمیان کشش ثقل کے توازن سے ممکن ہوتی ہے۔ زمین کی اپنے محور کے گرد گردش سے دن اور رات بنتے ہیں جبکہ زمین کی سورج کےگرد گردش سے سال وجود میں آتے ہیں. موسم کا رد و بدل بھی زمین کی سورج کے گرد گردش سے ممکن ہوتا ہے۔
اب ہم اپنے بنیادی سوال کی طرف آتے ہیں کہ اگر زمین گردش کرتی ہوئی اچانک رک جائے تو کیا ہو سکتا ہے؟
پہلے مرحلے میں ہم نیوٹن کے جمود کے قانون (Law of inertia) کو محدود اور کشش ثقل(gravity) کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف اس بات پر غور کرتے ہیں کہ دونوں قسم کی گردش رک جانے سے اثرات کیا ہوں گے۔ ایسا کرتے ہوئے ہمیں بنیادی طبعیات کے اصولوں کو کچھ دیر کے لیے بالائے طاق رکھنا ہوگا۔
اگر زمین اپنے محور کے گرد گردش کرتے ہوئے رک جائے تو دن اور رات کا تصور ختم ہو جائےگا، جس حصے میں دن ہوگا وہاں دن ہی رہے گا، اور جس حصے میں رات ہوئی وہاں رات ہی رہے گی. اب اگر جمودی نظریے پر غور کیا جائے تو زمین کا ایٹمو سفیر (گیسوں کاایک غلاف جو زمین کو لپیٹے ہوئے ہے) جو زمین کی محوری حرکت کے ساتھ تقریباً 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوم رہا تھا، اچانک منفی اسراع کے ساتھ آہستہ ہوتے ہوئے زمین پر موجود ہر شے کو لپیٹ لے گا جس سے زمین پر اشیا کے درمیان شدید ٹکرائو واقع ہو سکتا ہے، بالکل ایسے ہی جیسے بہت تیز چلتی بس میں اچانک بریک لگانے سے اس میں کھڑے مسافر آپس میں ٹکرا جا تے ہیں۔
گردش کی دوسری قسم جو مدار میں سورج کے گرد ہے، کے رک جانے سے موسموں کا تغیر ختم ہو جائےگا، جس سے شدید موسمی کیفیات کا سامنا کرنا پڑے گا، جو زمین کو ایک بنجر ٹکڑے میں تبدیل کر دے گا۔
دوسرے مرحلے میں اگر کشش ثقل (سورج اور زمین کے درمیان) کی بنیاد پر اس مظہر کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات واضع ہے کہ زمین کی سورج کے گرد گردش کے لیے ضروری مرکز مائل قوت (centripetal force) زمین کو کشش ثقل سے مہیا ہوتی ہے جیسے ایک پتھر کو ڈوری کے سرے سا باندھ کر گھمایا جائے تو مرکز مائل قوت آپ اپنے ہاتھ کی حرکت سے مہیاکرتے ہیں، لیکن جیسے ہی یہ فورس ختم ہوتی ہے پتھر اس دائرے کے مماس (tangent)کی سمت سیدھی لائن میں حرکت کرتا ہوا نکل جا تا ہے، بالکل ایسے ہی زمین توازن کھونے کی صورت میں سورج کے مرکز میں گر سکتی ہے یا ایسا بھی ممکن ہے کہ اگر کوئی سیارہ یا ستارہ سورج سے زیادہ کشش ثقل رکھتا ہو تو وہ زمین کو سورج کی حدود سے اپنی جانب کھینچ لے۔

Comments

Click here to post a comment