1923 تک وہ ایک عام طالب علم تھا ، تعلیم مکمل ہو چکی تھی مگر نوکری نہیں تھی،جرمنی کساد بازاری کا شکا ر تھا اور ملک ڈوب رہا تھا۔ اس نے نوکری کے لیے مختلف اداروں میں اپلائی کیا مگر ناکام ہوا۔1923کے آخر تک وہ زندگی سے بالکل مایوس ہوچکا تھا ،اس کی ادب، فن اور تھیٹر سے دلچسپی ختم ہو چکی تھی ،معاشقے دم...