ٹوئٹر پر معروف صحافی انصار عباسی کے حوالے سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے، بعض ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے تحریریں پڑھیں، ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ دیکھی۔ حیرت سے تفصیل معلوم کرنے کی کوشش کی کہ انصار عباسی صاحب سے کیا ایسی بھول ہوگئی ہے کہ ماروی سرمد اور اس قبیل کے دیگر لوگ ان کے پیچھے پڑ گئے...