پنجاب بھر کے کالج اساتذہ کرام سراپہ احتجاج ہیں ۔ گزشتہ روز سارا دن ریلی نکالی ۔ مسجد شہداء سے اسمبلی ہال گئے اور وہاں اپنے آقاؤں کے سامنے بیٹھے رہے ۔ کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔ کیا حیثیت ہے ان بیچاروں کی ۔وزیر مشیر ارکان اسمبلی اور بڑے بڑے افسربڑے سیانے ہوتے ہیں ان کو پتہ ہے دور دراز سے آئے...