بلال ساجدبلال ساجد کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ غلام اسحق خان انسٹیٹیوٹ سے انجینئرنگ کی ڈگری کے بعد جنوبی کوریا سے ماسٹرز اور ایم فل کیا۔ کتابیں پڑھنا اور کھانے کھانا پسندیدہ مشاغل اور سائنس و انجینئرنگ کے علاوہ ہر موضوع سے خصوصی شغٖف ہے۔

دیکھیں ۔۔۔ محشر برپا ہے! بلال ساجد

اُدھر وہ کھڑے ہیں جنہوں نے مسجدِ الحرام کی صفائی کرنے اور حاجیوں کو پانی پلانا ہی عبادت سمجھا اور اپنے آپ کو خادم الحرمین شریفین کہلانا اپنی بخشش کی ضمانت سمجھا! دوسری جانب وہ ہیں جن کی زندگی کسی امام کے انتظار میں گزری، لیکن یہ انتظارِ امام ۔۔۔ حاضر و موجود سے بے زار کرنے والا انتظار نہ تھا بلکہ...