600x314

تم کو شرم آ تی ہے – عائشہ خالد

تم کو شرم آ تی ہے
بےحس مسلمانو!
بےحس حکمرانو!

تمھارے ہونے پہ شرم آتی ہے
قہقہے لگانے پہ
پیٹ بھر کر کھانے پہ
نہ ہے کوئی شرمندگی
ہاں مگر مسلمان کہلانے پر تم کو شرم آتی ہے

بےضمیر ہم مذہبو!
بےکفن بچوں کی لاشوں کو
بوریوں میں بھرتے ہیں
بھرتے ہو دم جن کا تم
اے اہل عرب
کرکے یہ بربریت
وہ ہنستے ہیں
دین کے حوالے سے
بیت المقدس کو بچانے کی کوششوں سے ڈرتے ہو
فلسطین کو بچانے سے
تم کو شرم آتی ہے!

مصنف کے بارے میں

شاعر

تبصرہ لکھیے

Click here to post a comment