ہوم << نئی عالمی صف بندی:نگار سجاد ظہیر

نئی عالمی صف بندی:نگار سجاد ظہیر

حماس کا آج صبح( 7 اکتوبر 2023) اسرائیل پر حملہ انتہائی حیرت انگیز ہے ۔ایسا حملہ اسرائیل سمیت کسی کے حاشیہ خیال میں نہیں تھا ۔
حماس کے پاس کبھی اتنی طاقت نہیں رہی کہ وہ اسرائیل پر بیک وقت بری، بحری اور فضائی حملے کرکے اسرائیل کے اندر گھس جائے، نہ صرف گھس جائے بلکہ اس کے تین شہروں پر قبضہ کر لے.
ان کے 60 سے زائد فوجی، کمانڈر سمیت گرفتار کر لے ۔وہ آہنی باڑ جو اسرائیل نے بھاری خرچے سے بنائی تھی، اسے کئی جگہوں سے تباہ کر دے ۔ اپنے کمانڈوز، غباروں کے ذریعے اسرائیل میں اتار دے، وہاں 22 مقامات پر جنگ چھیڑ دے ۔اسرائیلی شہریوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دے ۔ 200 اسرائیلی ہلاک اور 900 زخمی کر دے ۔ اسرائیل کا اینٹی میزائل رڈار سسٹم ناکارہ ہو کر رہ جائے۔
یہ انتہائی حیرت انگیز صورت حال ہے ۔

حماس کے پاس کبھی اتنی طاقت نہیں رہی ۔تو پھر ایسا کیسے ہو گیا ۔
جو بات سمجھ میں آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ حماس کے پیچھے روس ہو سکتا ہے ۔
روس دو سال سے یو کرین کی جنگ میں پھنسا ہوا ہے، نیٹو، یورپی یونین، امریکہ اور اسرائیل سب یو کرین کی پشت پر ہیں، جس کی وجہ سے روس دو سال سے اس جنگ سے باہر نہیں آ پایا ۔اب اس نے حماس کی مدد سے اسرائیل پر حملہ کر کے دو مقاصد حاصل کرنے چاہیے ہیں
۔
1۔۔۔۔۔۔پہلا یہ کہ امریکہ، نیٹو اور یورپی یونین کو اسرائیل میں پھنسایا جائے تاکہ ان کی توجہ یوکرین سے ہٹ جائے اور وہ یوکرین میں پیش قدمی کر سکے۔

2۔۔۔۔۔دوسرے یہ کہ چونکہ اکثریتی مسلم ممالک فلسطین کاز کے طرفدار ہیں تو اس طرح مسلم دنیا کی ہمدردی حاصل کر لی جائے ۔

اب نئی عالمی صف بندی یہ ہو گی
*۔۔۔۔۔۔ایک طرف اسرائیل+امریکہ +یورپی یونین + بھارت
*۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف فلسطین+ روس +ایرا ن + قطر + سعودی عرب +، شام +افغانستان اور دیگر مسلم ممالک
رہ گیا پاکستان ۔۔۔۔۔تو پاکستانی عوام کی اکثریت فلسطینی کاز کے ساتھ ہے، جبکہ پاکستانی حکومت گول مول بیانات دے رہی ہے کہ وہ امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ۔

Comments

Click here to post a comment

  • محترم جناب ایک واضح سی حقیقت کا انکار کیوں کیا جارہے ہے سب پر عیاں ہے کہ اس کے پیچھے ایرا ن کی مالی عسکری مدد ہے جس کا اعتراف دشمن و دوست حتی ًخود حماس و جہاد اسلامی بھی کررہے ہیں ۔