ہوم << پی ٹی ایم یا افغان تحفظ موومنٹ؟-حماد یونس

پی ٹی ایم یا افغان تحفظ موومنٹ؟-حماد یونس

پشتون تحفظ موومنٹ کا بظاہر دعویٰ یہی ہے کہ وہ پشتونوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ مگر حقیقتاً وہ ملک میں نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں اور بیرونی، ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ بظاہر آئینی حقوق کی تحریک ہے مگر اس کے جلسوں میں حقوق کا نام تک نہیں ۔ پاکستانی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اعلانِ جنگ کرنے کے علاوہ ان کے جلسوں میں اور کیا ہوتا ہے؟

پوری دنیا جانتی ہے کہ پاک فوج نے کتنی قربانیوں کے بعد پاکستان میں قیامِ امن کو ممکن بنایا ہے۔ ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ فاٹا اور قبائلی علاقوں کے افراد بالآخر پر امن زندگی گزارنے کے قابل ہوئے ہیں۔ مگر دشمن ، پاکستان میں امن کو کیسے برداشت کر سکتا ہے؟ پشتون تحفظ موومنٹ ، اسی امن کو ثبوتاژ کرنے کی سازش کا نام ہے۔

منظور پشتین جو پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ ہیں، ان کی حمایت میں سب سے زوردار آوازیں بیرون ملک سے ہی اٹھائی گئی ہیں، کیونکہ ان کی ڈوریں بھی بیرون ملک سے ہی ہلائی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ثبوت سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بیان کیے تھے، انہوں نے بتایا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ان کو پیسے دے رہی ہے۔ جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ افغانستان کی سابقہ انٹیلیجنس سروس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے پی ٹی ایم کو 22 مارچ 2018 کو احتجاج کے سلسلے میں پیسے دیے تھے۔

یعنی، پاکستان میں نفرت کے بیج بونے کا کام پی ٹی ایم اور بیرونی اے ٹی ایم کر رہا ہے۔
مگر پاکستانی پشتون بھائی اس سب سازش سے آگاہ ہیں ، اور وہ سمجھتے ہیں کہ پشتون تحفظ موومنٹ ، در حقیقت افغان تحفظ موومنٹ ہے ، اور توسیع پسند خواب پختونستان کے سلسلے کی ہی ایک لڑی ہے۔

Comments

HammadYounas

حماد یونس

حماد یونس کالم نگار اور تحقیق کار ہیں جو مختلف نثری جہتوں پر عبور رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو اور انگریزی زبان میں غزل ، نظم اور آزاد نظم بھی کہتے ہیں۔ نمل لاہور سے انگریزی لسان و ادب میں ایم اے کر چکے ہیں ۔

Click here to post a comment