لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان حکم کریں گے اُسی دن پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
عمران خان کے خطاب اور رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الہی نے کہا کہ ’27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنایا، اُس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں، جس دن عمران خان نے کہا اُسی وقت انشاء اللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی‘۔ واضح رہے کہ پنڈی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم خون خرابے اور کشیدگی کی وجہ سے بچنے کے لیے اب اسلام آباد نہیں جارہے تاہم ہم نے اب اس سسٹم کا مزید حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’میں نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا‘۔
تبصرہ لکھیے