ہوم << سیلاب متاثرین کی مدد میں "سرور فاؤ نڈیشن" کا ساتھ دیں- محمد اکرم چوہدری

سیلاب متاثرین کی مدد میں "سرور فاؤ نڈیشن" کا ساتھ دیں- محمد اکرم چوہدری

رواں سال بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ دہشت گردوں کے کارروائیوں کے بعد سیلاب نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ درست ہے کہ ہر لحاظ سے بہت نقصان ہوا ہے.

لیکن مشکل حالات ہی نئی منزلوں کی طرف لے کر جاتے ہیں، ایسے حالات ہی اصلاح کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ جیسا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں افواجِ پاکستان، حساس ادارے، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے ملک میں پائیدار امن کے لیے کوششیں کیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اور دہشت گردوں کا خوف ختم ہو چکا ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس کا نظام پہلے سے بہت بہتر ہے، ڈیجیٹل سیکیورٹی کی وجہ سے شرپسند، مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار سب کو قابو کیا گیا۔ جوانوں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ملک کو پرامن بنانے کے لیے دستیاب وسائل سے بھرپور انداز میں فائدہ بھی اٹھایا گیا بالکل اسی طرح آج ہمیں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ہم اس تباہی کے بعد اپنے ملک کو سنوار سکتے ہیں، ٹاو¿ن پلاننگ کریں، پانی کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر عمل کریں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات کریں، تعمیراتی شعبے میں قوانین کی پاسداری کریں، زرعی رقبے کی حفاظت کے لیے بہتر انداز میں کام کریں۔ تباہی سبق سیکھنے کے لیے ہے، مشکل حالات عقل کے استعمال کا تقاضا کرتے ہیں۔

اگر ہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہیں تو اس تباہی کے بعد متاثرین کی باقی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اب سیلاب سے جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید آٹھ اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو سو اٹھہتر ہو گئی ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید آٹھ اموات رپورٹ ہوئیں،چھ مرد اور دو خواتین کی اموات ضلع جھل مگسی سے سامنے آئیں۔

بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 278 ہوگئی ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں 132 مرد 63 خواتین اور83 بچے شامل ہیں۔صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں ایک سو بہتر افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں چونسٹھ ہزار تین سو پچاسی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ دو لاکھ ستر ہزار چار سو چوالیس سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،صوبے میں سیلابی ریلوں میں بائیس پل گر گئے جبکہ دو ہزار دو سو کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے مختلف تنظیمیں میدان عمل میں۔ سابق گورنر پنجاں چودھری محمد سرور بھی سرور فاو¿نڈیشن کے پلیٹ فارم سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ چودھری صاحب کی فاو¿نڈیشن نے کرونا کے دنوں میں بھی بہت کام کیا تھا اور اس مرتبہ سیلاب زدگان کے لیے میدان میں ہیں۔ چودھری محمد سرور جو کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سرپرست اعلیٰ اور سرور فاو¿نڈیشن اور گرینڈ اوور سیز کلب کے بھی چیئرمین ہیں وہ ان تمام اداروں کے ساتھ منسلک افراد کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے متحرک رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اداروں اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور اپنے تمام غیر مل دوستوں کو بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے اپیل کی۔ سرور فاو¿نڈیشن نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے 27,000 راشن پیک کا ہدف پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔

تاہم فاو¿نڈیشن کا اصل مقصد 100,000 راشن پیک فراہم کرنا ہے۔ چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ میں ان تمام مخیر حضرات اور درد د رکھنے والے افراد سے جنہوں نے کووِڈ 19 کے متاثرین کو دو ملین راشن پیک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا کہ وہ آگے آئیں اور ایک مرتبہ پھر ہمارا ساتھ دیں۔ ہم مل کر وطن کی تعمیر اور دکھی انسانوں کی خدمت کریں۔ بے گھر بھائیوں اور بہنوں کو ہماری ضرورت ہے۔ آپ کا تیس یورو کا عطیہ جو کہ یومیہ ایک یورو بنتا ہے چھ افراد کے خاندان کو ایک ماہ کے لیے راشن پیک فراہم کرے گا۔ آپ کے عطیہ کا سو فیصد سیلاب متاثرین کے لیے جائے گا۔ برطانیہ میں عطیہ کرنا 1. آن لائن: /www.SarwarFoundation.org/donateیو کے بینک اکاو¿نٹ: سرور فاو¿نڈیشن؛ ترتیب کوڈ: 60-91-96 A/Cنمبر: 15110106؛ حبیب بینک زیورخ PLC *پاکستان میں عطیہ کرنا* 1.پاکستان بینک اکاو¿نٹ: سرور فاو¿نڈیشن؛A/C نمبر: 1006578612 | کوڈ: 0489 | IBAN: PK60ALFH0489001006578612; سوئفٹ کوڈ: ALFHPKKA0489; برانچ: الفلاح، کوہ نور سٹی برانچ معلومات کے لیے سرور فاو¿نڈیشن سے رابطہ کریں: کال کریں ۔ Tel Tel nos UK: a) +44 141 423 4242; b) +44 7470 0110000 ٹیلی فون نمبرA) +92 42 35702141; b) +92 306 4407502 سرور فاو¿نڈیشن سمیت ہر وہ تنظیم جس کے بارے آپ جانتے اور اعتماد رکھتے ہیں ان سب کا ساتھ دیں۔

جتنی مدد کر سکتے ہیں ضرور کریں۔ یہ ملک مقدار یا تعداد پر توجہ دینے کا ہرگز نہیں ہے۔ یہ وقت مصیبت میں مبتلا پاکستانیوں کی مدد کرنے کا ہے۔ کاش کہ پاکستان کے سیاستدان بھی تمام سیاسی سرگرمیاں ترک کر کے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرتے لیکن شاید ان کی قسمت میں کوئی ایسی انسانی خدمت نہیں ہے۔ ہم ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں لیکن دنیا پاکستان کی مدد کر رہی ہے۔ مشہور ترک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی 'میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔

ترک اداکار نے سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھاکر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہو گئے۔ جلال آل نے اپنے پرستاروں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی بھی درخواست کی ہے۔

Comments

Click here to post a comment