ہوم << حیدرآباد کے تمام اضلاع اور کراچی کے ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

حیدرآباد کے تمام اضلاع اور کراچی کے ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

کراچی: الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے سارے اضلاع اور کراچی کے ایک ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے سارے اضلاع اور کراچی کے 1 ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حیدرآباد ، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان ، دادو، ٹھٹھہ، بدین ، جامشورو، سجاول، کراچی کے ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ کراچی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست کو ہی ہوگی۔بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر کیا گیا۔ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن سندھ نے ڈی آر اوز کی رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات اسلام آباد ارسال کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور متعدد پولنگ اسٹیشنز زیر آب ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے، حیدرآباد ڈویژن کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے ہیں۔ ڈی آر اوز نے بلدیاتی الیکشن 45 سے 60 روز کے لیے ملتوی کرنے کی سفارشات بھیجی تھیں۔