ہوم << "اسلامک ٹچ" اور پاکستان - زبیر منصوری

"اسلامک ٹچ" اور پاکستان - زبیر منصوری

کیا “اسلامک ٹچ “ پہلی بار دیا گیا ہے؟
ہاں اس طرح کھل کھلا کر سرعام اعلان کرکے شاید یہ پہلی بار سامنے آیا ہے

ورنہ یہ اسلامک ٹچ ایوب خان نے بھی دیا تھا اور
بھٹو نے سوشلزم کو معیشت اور اسلام کو مذہب قرار دے کر بھی دیا۔
یہ ٹچ بینظیر شہید کی تسبیح سے بھی دیا جاتا رہا
اور
“محافظ سود نواز شریف “کے اوّل و آخر مسلم لیگی اسلام سے بھی ۔

یہ ٹچ سراپا ٹچ بن کر جنرل ضیا نے دیا اس لئے کہ اس وقت افغان جہاد میں یہ امریکہ کی لازمی ضرورت تھی ۔

اب یہ ٹچ عمران کے جھوٹ دھوکے اور فریب کو تڑکے کے طور پر ایام نعبدایاک نستعین سے دیا جاتا ہے
اور ہاں
سب سے بڑا ٹچ تو عین ایمان تقوی اور جہاد سبیل اللہ کی چھتری کے عین نیچے ڈی ایچ اے، کرپشن اور لبرلزم کو رواج دے کر دیا جاتا ہے
یہی ٹچ کچھ لوگ صاحب جبہ و دستار بن کر دراصل فرقوں کو بچانے کے لیے دیتے ہیں
۔اور کچھ نماز روزہ کو مکمل دین بنا کر پیش کرکے دیتے ہیں

حقیقت کچھ زیادہ تلخ نہ ہو جائے تو میں یہ بھی کہوں گا کہ قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کی لیڈر شپ نے پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ اور مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ کے نعروں سے بھی دیا تھااور پھر اسلام بیچارہ نفاذ کا منتظر ہی رہا

اسلام کی چیخیں سنتا ہوں خاموش گزرتا جاتا ہوں
کہنے کو مسلماں میں بھی ہوں پر کہتے شرماتا ہوں

“اللہ کی زمین پر اللہ کے بندوں پر اللہ کا نظام “ کے اصل نبوی اسلام کو سب نے اپنے اپنے منجن چورن بیچنے کے لئے خوب استعمال کیا ۔ اور یہ سب احمق سمجھتے ہیں کہ علیم و خبیر رب اس سب سے بے خبر ہے نعوذ باللہ ۔۔۔۔۔۔ جلد یوم حساب پر اس کے “الدین” کو سستا بیچنے والے اپنے اپنے اندھے فالوور ز کے ساتھ کٹہرے میں ہوں گے۔۔ ان شااللہ

Comments

Click here to post a comment