چیزیں اپنے عکس سے جانی اور پہچانی جاتی ہیں۔ یہ عالمِ دنیا درحقیقت عالمِ کثرت ہے۔ عالمِ کثرت تنوع سے عبارت ہے۔ تنوع کی بنیاد اختلاف ہے۔ اختلاف میں اعتدال رہے تو حسنِ اختلاف۔۔۔ اور یہی اختلاف آخری حدوں کو چھونے لگے تو بظاہر تضاد کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ وحدت آشنا نظر تضاد میں بھی ہم آہنگی کا منظر...