سینیٹ آف پاکستان کے وسط مدّتی انتخابات ، جو 11مارچ 2021سے قبل ہونے ہیں،کے موقع پر وفاقی کابینہ اور وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے یہ موقف آیا کہ سینیٹ کے لیے ووٹنگ Show of Handsیعنی دست نمائی کے ذریعے ہونی چاہیے۔ بنیادی طور پر ووٹ کسی خاص منصب یا تجویز یا قررداد کے حق میں یا خلاف کسی اہل رائے...