بعض لوگ اہلِ بیتِ رسول ﷺکے معاملے کو معروضی انداز سے دیکھنے یا لائٹ سمجھنے سمجھانے کے شوق میں، یا اپنے غیر جذباتی پن کی مشہوری کے لیے کہتے پائے جاتے ہیں کہ ہماری تاریخ پر شیعیت کے اثرات ہیں۔ یعنی یہ بس شیعوں کی مہربانی ہے کہ اہلِ بیت کی محبت اور واقعۂ کربلا کے غم کا کہرام مچا ہوا ہے، ورنہ کوئی ایسی...