ہوم << زندگی مختصر ، غیر متعین فاصلہ ہے - عرفان علی عزیز

زندگی مختصر ، غیر متعین فاصلہ ہے - عرفان علی عزیز

زندگی مختصر ، غیر متعین فاصلہ ہے
فانی دنیا میں فقط ، آنا ہے جانا ہے

دل کی خلش تو ابھی زندہ ہے
اُسے مِٹنا ہے ، پھر چلے جانا ہے

ناممکن ہے کہ اسے بھول جاؤں
جس کے ساتھ اک عہد گزرا ہے

چاک پڑے ہیں ، خاک کی ڈھیر پر،
جو گرے ہیں انہیں اب سنبھلنا ہے

عزیز اب محفل کی رونق نہیں باقی
کیسے کسی اور سے دل لگانا ہے

Comments

Avatar photo

عرفان علی عزیز

عرفان علی عزیز بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ افسانہ و ناول نگاری اور شاعری سے شغف ہے۔ ترجمہ نگاری میں مہارت رکھتے ہیں۔ مختلف رسائل و جرائد میں افسانے اور جاسوسی کہانیاں ناول شائع ہوتے ہیں۔ سیرت سید الانبیاء ﷺ پر سید البشر خیر البشر، انوکھا پتھر، ستارہ داؤدی کی تلاش نامی کتب شائع ہو چکی ہیں۔ شاعری پر مشتمل کتاب زیرطبع ہے

Click here to post a comment